دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
ہم مسافر ہیں اور ایسی جگہ ہیں جہاں مسافروں کی کثرت ہے وہاں ہم جماعت کی نماز میں شامل ہوتے ہیں مسبوق کی حیثیت سے، لیکن ہمیں یہ معلوم نہیں کہ امام مسافر ہے یا مقیم تو اس صورت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ نماز مکمل ادا کرنی چاہیے یا کہ قصر؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
سوال یہ ہے کہ اشراق کی نماز سے حج عمرہ کا ثواب کیا صرف مسجد میں ہی ملے گا؟ اگر ایک شخص باجماعت نماز ادا کرتا ہے، گھر آکر اللہ کا ذکر اور قرآن کی تلاوت کرکے اشراق کی نماز پڑھتا ہے تو کیا اسے حج عمرہ کا ثواب ملےگا؟ نیز خواتین کے لیے اس بارے میں کیا حکم ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
کیا پولو شرٹ کے مونو گرام والی شرٹ پہن کر نماز میں کوئی حرج واقع ہوتا ہے؟ اس طرح وہ کونسی تصاویر ہیں کہ اگر شرٹ پر موجود ہوں تو نماز میں کراہت کا باعث ہوتی ہیں۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
نماز جمعہ میں کل کتنی رکعات ہیں؟ ان میں سے کتنی رکعات فرض، کتنی سنت مؤکدہ، کتنی سنت غیر مؤکدہ اور کتنے نوافل ہیں اور ان سب کی ترتیب کیا ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
سعودیہ میں ایک خاتون نے جماعت کے ساتھ کئی نمازیں ادا کی ہیں، بعض اوقات وہ مسبوق بھی ہوجاتی تھیں تو فوت شدہ رکعات کو پہلی دوسری رکعت کی طرح پڑھنے کی بجائے آخری یعنی تیسری اور چوتھی رکعت کے انداز میں پڑھتی تھیں. یعنی اس میں ثنا اور سورت نہیں ملاتی تھیں بلکہ صرف سورۃ الفاتحہ پڑھتی تھیں. بعد ازاں انہیں یہ مسئلہ معلوم ہوا تو اب ان نمازوں کا کیا حکم ہے؟ اس حوالے سے رہنمائی فرمادیں۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں ایک اہل حدیث عالم دین یہ فرمارہے ہیں کہ ابن القیم رحمہ اللہ نے اپنی کتاب میں باب باندھا ہے ’’لا صلاۃ بعد الجمعۃ‘‘ کہ جمعہ کے بعد کوئی نفل نہیں اسی طرح صحابہ کا عمل ثابت کیا کہ صحابہ سے نماز جمعہ سے پہلے کوئی دو رکعت پڑھ لیتے وہ تحیۃ المسجد تھی، نماز جمعہ سے پہلے کی سنت نہیں تھی ، اسی طرح کسی صحیح حدیث سے نماز جمعہ کے بعد بھی سنت ثابت نہیں۔ اس بارے میں رہنمائی کردیں اور یہ بھی بتا دیں کہ جمعۃ المبارک کی کل کتنی رکعات مسجد میں ادا کرنی ہیں اور گھر آکر کتنی ادا کرنی ہیں؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
جمعہ کی نماز سے قبل محلے کی مسجد کے امام صاحب نے فرمایا کہ ماسک پہن کر نماز نہیں ہوتی، ناک اور چہرا دوران نماز ڈھکا ہوا نہیں ہونا چاہیے۔ جن افراد نے بھی ماسک پہنا ہوا ہے اتار دیں۔ برائے مہربانی کسی مستند حوالے سے اس بات کی تصدیق کردیں۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
عرض یہ ہے کہ ہمارا چوڑی کا کام ہے، ہم پوری چوڑی برادری مل کر ایک ادارہ بنانا چاہتے ہیں، جو زکوٰۃ کی رقم سے اپنی برادری کے لوگوں کی مدد کرسکے۔ اس ادارےمیں زکوٰۃ دینے والے لوگ بھی چوڑی برادری کے لوگ ہیں اور زکوٰۃ لینے والے بھی چوڑی برادری کے لوگ ہوں گے۔اگر اضافی رقم ہوگی تو باہر کے لوگوں میں بھی دے دیں گے، مگر دیں گے انہی کو جن کو ہم بذات خود جانتے ہوں گے۔ زکوٰۃ جن لوگوں کو دی جاسکتی ہے، اس کی بھی وضاحت فرمادیجیے۔ اور طریقہ کار بھی واضح کردیجیے۔ نیز کس کس مد میں زکوٰۃ دی جاسکتی ہے، اس پر بھی رہنمائی فرمادیجیے۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
صلح حدیبیہ کے موقع پر 1400 صحابہ کرام رسول اللہ ﷺ کےساتھ تھے،جب وہ عمرہ سے روک دیے گئے تو انھوں نے دم کا جانور وہیں قربان کیا جہاں وہ روک لیے گئے۔ دوسرے سال جب وہ دوبارہ عمرہ کے لیے آئے تو صحابہ کرام کی تعداد 1400 سے کم تھی۔ سوال یہ ہے کہ اگر کسی وجہ سے عمرہ نہ ہو سکے تو کیا واقعی عمرہ کی قضا واجب ہوگی؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
کچھ عرصہ قبل ایک سوال پوچھا تھا کہ اگر کسی خاتون کو طواف زیارت سے پہلے حیض آنا شروع ہوجائے اور اسی حالت میں اسے واپس آنا پڑجائےتو وہ شوہر کےلیے حلال ہوگی یا نہیں؟ تو جواب میں یہ بات ذکر کی گئی تھی کہ اگر طواف زیارت کیا ہی نہیں اور خاتون اپنے ملک واپس آگئی تو ایسی صورت میں وہ اپنے شوہر کے لیے حلال نہیں ہو گی اور اس پر لازم ہے کہ اسی احرام سے مکہ مکرمہ جا کر طواف زیارت کرے اور اس تاخیر پر ایک دم (چھوٹا جانور یا بڑے جانور کا ایک حصہ ) دے از خود طواف زیارت کیے بغیر وہ کبھی بھی اپنے شوہر کے لیے حلال نہیں ہو گی اور اگر موت تک طواف زیارت کرنے کا موقع نہ ملے تو اپنے مال سے ایک گائے یا اونٹ کی قربانی کی وصیت کرنا واجب ہو گا۔طواف زیارت کیے بغیر حلال نہ ہونا کئی احادیث سے ثابت ہے نیز اس پر علماء کا اجماع بھی ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اب اس عورت کے اپنے شوہر سےپانچ چھ بچے ہوچکے ہیں اور اس واقعہ کو بھی دس سال سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے تو اب اس کی اولاد کا کیا حکم ہوگا؟ مزید یہ کہ اسی طرح اگر کسی مرد کو طواف زیارت کے بغیر آنا پڑجائے تو کیا وہ بیوی کےلیے حلال ہوگا؟