Menu

Fatawaa

All Posts Term: عبادات
179 post(s) found

امام کی سابقہ غلطی پر مسبوق کے لیے سجدہ سہو کا حکم

Apr 25 2020
12
0
ایک شخص دوسری رکعت میں جماعت کے ساتھ شامل ہوا ، امام صاحب نے سابقہ کسی غلطی کی وجہ سے آخری رکعت میں سجدہ سہو کیا تو مسبوق بھی امام کے ساتھ سجدہ سہو کا سلام پھیرے گا اور بعد تک انتظار کرے گا یا پھر یہ کہ امام کے سجدہ سہو کے وقت بقیہ نماز مکمل کرنے کے لیے کھڑا ہوجائے؟ 

مالدار کےلیے حالت سفر میں زکوۃ لینا

Apr 25 2020
0
0
 ایک شخص کراچی میں ہے اور وہ بہت مالدار ہے۔ یعنی اس کے کراچی کے بینکوں میں کئی کروڑ روپے ہیں جس پر ہر سال زکوۃ ہوتی ہے۔ ایسا شخص سفر کررہا ہے بیرون شہر، اس کے پاس اپنا مال ختم ہو گیا مگر اس کے پاس اے۔ٹی۔ایم کارڈ ہے جس سے وہ اپنے پیسے نکلوا سکتا ہے اور اس کی رسائی اس دوسرے شہر میں بینک اور اے۔ٹی۔ایم تک ہے جہاں سے وہ اپنے پیسے باآسانی نکال سکتا ہے۔ کیا اس کے لیے زکوۃ لینا اور استعمال کرنا درست ہے؟

ماہ رجب کے روزوں کی فضیلت والی احادیث کا حکم

ماہ رجب کے روزے کی فضیلت کے حوالے سے درج ذیل  احادیث کے بارے میں بتائیے کیا یہ درست ہیں؟
۱۔حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا: جس نے ماہ حرام (رجب) کے تین روزے رکھے اس کےلیے نو سو سال کی عبادت کا ثواب لکھا جائے گا۔ (اللألی المصنوعۃ للسیوطی)

۲۔ فرمان مصطفی ﷺ ہے کہ رجب کے پہلے دن کا روزہ تین سال کا کفارہ ہے اور رجب کے دوسرے دن کا روزہ دو سال کا کفارہ ہے اور تیسرے دن کا روزہ ایک سال کا کفارہ ہے اور پھر ہر دن کا روزہ ایک ماہ کا کفارہ ہے۔ (الجامع الصغیر للسیوطی)


تقسیم میراث

میرے دوست کی پھوپھو کا انتقال ہوگیا ہے، ان کے نہ والدین زندہ ہیں اور نہ اولاد۔ پھوپھو کو ملاکر کل تین بہنیں اور دو بھائی تھے، جن میں سے ایک بہن زندہ ہے باقی سب کا انتقال ہوچکا ہے، ایک مرحومہ بہن کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں اور ایک مرحوم بھائی کا ایک بیٹا ہے، جبکہ دوسرے مرحوم بھائی کی کوئی اولاد نہیں ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا کل اثاثے کی حق دار بہن ہوگی یا باقی مرحوم بہن بھائیوں کی اولاد میں بھی تقسیم ہوگی؟

مسئلہ عشر

Apr 04 2020
9
0
یہ جو فصل میں عشر ادا کرنا ہوتا ہے جیسے کپاس کی فصل ہے ایک لاکھ روپے پہ بکی ہے تو کیا اس پر عشر آئے گا یا اس  پیدار پر جو مجھے ستر ہزار روپے خرچ کرنا پڑا اور تیس ہزار کا منافع ہوا ،   اس منافع پر عشر لازم آئے گا؟  اور اگر مجھے اس میں نقصان ہوتا ہے مثلا ایک لاکھ کی پیداوار پر ایک لاکھ چالیس ہزار خرچ کرنا پڑا تو کیا اس صورت میں بھی عشر ادا کرنا لازم ہو گا؟ 

جماعت سے فوت شدہ رکعات کی ادائیگی میں غلطی

Apr 04 2020
2
0

سعودیہ میں ایک خاتون نے جماعت کے ساتھ کئی نمازیں ادا کی ہیں، بعض اوقات وہ مسبوق بھی ہوجاتی تھیں تو فوت شدہ رکعات کو پہلی دوسری رکعت کی طرح پڑھنے کی بجائے آخری یعنی تیسری اور چوتھی رکعت کے انداز میں پڑھتی تھیں. یعنی اس میں ثنا اور سورت نہیں ملاتی تھیں بلکہ صرف سورۃ الفاتحہ پڑھتی تھیں. بعد ازاں انہیں یہ مسئلہ معلوم ہوا تو اب ان نمازوں کا کیا حکم ہے؟ اس حوالے سے رہنمائی فرمادیں۔



جمعہ کی سنتیں

Apr 04 2020
63
0

ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں ایک صاحب یہ فرمارہے ہیں کہ ابن القیم رحمہ اللہ نے اپنی کتاب میں باب باندھا ہے ’’لا صلاۃ بعد الجمعۃ ‘‘ کہ جمعہ کے بعد کوئی نفل نہیں  اسی طرح صحابہ کا عمل ثابت کیا کہ صحابہ سے نماز جمعہ سے پہلے کوئی دو رکعت پڑھ لیتے  وہ تحیۃ المسجد تھی، نماز جمعہ سے پہلے کی سنت نہیں تھی ، اسی طرح کسی صحیح حدیث سے نماز جمعہ کے بعد بھی سنت ثابت نہیں۔ اس  بارے میں رہنمائی کردیں اور یہ بھی بتا دیں کہ جمعۃ المبارک کی کل کتنی رکعات مسجد میں ادا کرنی ہیں اور گھر آکر کتنی ادا کرنی ہیں؟



وتر کی تیسری رکعت میں رفع یدین

Apr 04 2020
103
0

وتر كى تيسرى ركعت ميں دعاء قنوت سے پہلے رفع اليدين كرتے ہیں، اس كى دليل كيا ہے؟ رسول الله ﷺ نے وتر ميں رفع اليدين كيا تھا؟ حديث كى صحت بھى بتائيں۔ جزاک اللہ