Menu

Fatawaa

All Posts Term: عبادات
179 post(s) found

ملازمہ کے لیے روزہ توڑنے کا حکم

Apr 30 2020
2
0
 میں نے سنا ہے کہ اگر کوئی مزدور وغیرہ ہے جس کے لیے محنت و مشقت کے باعث  رمضان کے روزے رکھنا مشکل ہے ،تو اس کو بھی روزے چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے، اس کا حکم ایک مفتی صاحب نے بتایا تھا کہ وہ رمضان کا روزہ رکھے گا لیکن جب روزے کے دوران اس کی حالت بہت بگڑ جائے، بےہوش یا مرنے والی حالت ہوجاہے تو وہ اپنا روزہ افطار کرلے گا وہ ہر روز ایسا ہی کرے گا اور بعد میں جو روزے اس مجبوری کی وجہ سے کھولے  تھے ان کو پورا کرے گا کیونکہ وہ روزہ رکھنے کی استطاعت رکھتا ہے لیکن کام کی سختی کی وجہ سے اس کو جاری نہیں رکھ پاتا، سوال یہ ہےکہ اسی مجبوری والی صورت کے تحت گھر میں کام کرنے والی ملازمہ کو بھی یہی مشہورہ دے سکتے ہیں؟

ناف میں تیل ڈالنے سے روزے کا حکم اور جماعت میں ایک شخص کی صف

Apr 30 2020
6
0
سوال نمبر۱: روزے کی حالت میں ناف میں تیل یا کوئی دوا وغیرہ لگائی جاسکتی ہے؟
سوال نمبر۲: جماعت میں اگر اگلی صف مکمل ہوگئی اور پچھلی صف بنانی ہے اور بعض لوگ وضو کررہے ہیں، امام صاحب رکوع میں چلے گئے ہیں تو کیا اکیلا آدمی ان کے ساتھ شامل ہوسکتا ہے؟ کیا اس کو رکوع میں چلا جانا چاہیے یا بقیہ لوگوں کے آنے تک نماز شروع نہ کرے؟ نیز اگر کسی نے ایسے نماز پڑھی ہے تو اب اس کا کیا حکم ہے؟

روزے میں برش کرنا

Apr 30 2020
0
0
 کسی کا روزہ تھا اور ان کو روزہ یاد تھا ، مگر یہ علم نہیں تھا کہ روزے میں برش نہیں کرتے، انہوں نے اس حال میں برش کرلیا، اب روزہ ہے یا نہیں۔ نیز قضا اور کفارے کا حکم بھی بتائیے۔ 


افطار پارٹی کا اہتمام کرنا

Apr 30 2020
0
0
ان شاءالله رمضان کی آمد آمد ہے، اور الله کی توفیق سے ہی اس ماہ مبارک میں ہر عام و خاص زیادہ سے زیادہ نیکی کے کاموں میں حصہ لینا چاہتا ہے، ان ہی کاموں میں ایک کام رشتہ داروں اور دوست احباب کو افطار کروانا ہے، کچھ افراد کی رائے ہے کہ یہ افطار کا اہتمام اور دوسروں کا اُنہیں افطار کروانا ان کی اپنی عبادات کے لیئے مضر ہے، اس اہتمام میں رشتہ دار خواتین بھی جمع ہوتی ہیں اور حالتِ روزہ میں غیبت کا دور دورہ بھی ہوتا ہے، پھر افطار سے چند لمحات پہلے جو دعاؤں کی قبولیت کا وقت ہے وہ بھی غیر ضروری باتوں میں ضائع ہو جاتا ہے۔ کُل ملا کر اِن افراد کے نزدیک نہ کسی کو افطار پر بلایا جائے اور نہ ہی خود کسی کی دعوت افطار قبول کی جائے تاکہ اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادہ اجر و ثواب کمایا جا سکے۔ اس بارے میں تعلیمات رسولﷺ ارشاد فرما دیں۔


چھوٹے ہوئے روزے کا کفارہ

Apr 29 2020
1
0
میرا آج کا روزہ غلطی سے چھوٹ گیا ہے کیونکہ میں نے سحری وقت ختم ہوجانے کے بعد کرلی، اب مجھے یہ بتائیے کہ اس کا کفارہ کیسے ادا کروں؟  


اعذار کی صورت میں پاکی اور ناپاکی کا مسئلہ

Apr 26 2020
13
0
مجھے گیس کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے نماز پڑھنا، قرآن کی تلاوت کرنا مشکل ہوجاتا ہے، اسی طرح میرا باڈی ٹمپریچر کا بھی مسئلہ ہےکہ مجھے بہت زیادہ سردی لگتی ہے، مجھے پانی میں ہاتھ ڈالنا برتن دھونے کے لیے یا کسی بھی مقصد کے لیے انتہائی دشوار لگتا ہے، پھر آج کل جیسے مستقل نزلہ وغیرہ ہے تو اور بھی مصیبت ہو جاتی ہے جس کے نتیجے میں اکثر نمازیں فوت ہو جاتی ہیں، پھر ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ پیشاب لیک ہو جاتا ہے کھانسی، ہنسی، چھینک وغیرہ کے دوران، جس کی وجہ سے مستقل میں ایک عجیب و غریب ٹینشن کا شکار رہتی ہوں پاکی اور ناپاکی کے مسئلے میں، کیونکہ کپڑے اور جسم اس سے متاثر ہوتے ہیں۔ ایسی صورت حال میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟