Menu

Fatawaa

سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد کھانا پینا

Apr 30 2020

 بہت سے لوگ سحری کا ٹائم ختم ہونے کے بعد اذانوں تک کھاتے رہتے ہیں اور بہت سے اذانوں کے بعد تک کھاتے ہیں، ايسے لوگوں کے لیے شریعت کیا کہتی ہے؟ رہنمائی فرمائيں۔ شکریہ
الجواب باسم ملهم الصواب 
سحری کا وقت ختم ہونے کے  بعد کھانے پینے کی صورت میں روزہ نہیں ہوتا۔ لہذا  اس روزے کی قضا لازم ہو گی۔
تسحر على ظن أن الفجر لم يطلع، وهو طالع أو أفطر على ظن أن الشمس قد غربت، ولم تغرب قضاه، ولا كفارة عليه؛ لأنه ما تعمد الإفطار كذا في محيط السرخسي.(الفتاوى الهندية،كتاب الصوم،الباب الأول في تعريفه وتقسيمه وسببه ووقته وشرطه)
کسی مستند جنتری سے سحر اور افطار کا وقت دیکھ کر اُس کی پابندی کرنا چاہیے۔ سائرن، اذان وغیرہ کا اعتبار درست نہیں۔
والله أعلم بالصواب
فتوی نمبر: 3774