Menu

Fatawaa

All Posts Term: نکاح و طلاق
43 post(s) found

ایك مجلس كى تین طلاق كاحكم

مىرى اىك دوست كو اس كے شوہر نےحمل كےدوران فون پر تىن طلاقىں دىں، جبكہ حمل كى مدت سات ماہ تھى، طلاق دىنے كے دوسال بعد ىہ شخص كہہ رہاہے كہ اہل حدىث مسلك كے نزدىك اىك مجلس مىں تىن طلاقىں دىنے سے اىك طلاق واقع ہوتى ہے، كىا ىہ بات درست ہے، ىہ بھى رہنمائى فرمائىں كہ اس كے مطابق عمل كىا جاسكتا ہے؟ جزاك اللہ خىرا۔

حالتِ حمل میں طلاق اور عدت كا حكم

حاملہ عورت کو طلاق ہوتی ہے یا نہیں؟ اگر شوہر دوران حمل طلاق دے دے تو اس کی عدت کیا ہوگی؟ جواب تفصیل کے ساتھ مطلوب ہے۔ نیز یہ بھی بتادیں کہ اس فتوے میں اہل حدیث اور دیوبند میں کوئی فرق ہے یا نہیں؟ جزاك اللہ خىراً۔

مسئلہ طلاق

ایک آدمی نے غصے میں آکر اپنی زوجہ کو طلاق دی ہے، اب زوج دو طلاق کا اقرار کرتا ہے اور زوج کی والدہ مع ایک شاہد کے بھی دو طلاق کی اقراری ہیں، اور بیوی ایک طلاق کی اقراری ہے، جبکہ اور شاہد جو وہاں موجود تھے، وہ مختلف بیانیہ کر رہے ہیں، مثلا ایک تین طلاق کا، دوسرا چارطلاق کا، تیسراپانچ یا چھ کا، جب کہ مذکورہ شاہدوں کی زوج کے گھروالوں کے ساتھ ذاتی رنجش بھی ہے، اب سسر بضد ہےکہ نکاح ٹوٹ گیا ہے۔ لہذا اب کس کی بات کا اعتبار ہوگا؟ بمع حوالہ کے جواب عنایت فرمائیں تو آپ کا احسان ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً

بوقتِ نكاح طلاق دینے پر جرمانے كى شرط لگانا

نكاح مىں اس قسم كى شرط لگانا كہ اگر طلاق دى تو پانچ لاكھ روپے دىنے ہوں گے، ىعنى كہ طلاق دىنے پر كوئى مالىت ىا كوئى ملكىت ٹرانسفركرنى ہوگى، اس طرح كى شرط لگانا كىسا ہے؟ جزاك اللہ خىرا۔

سلیمانی فرقے سے تعلق رکھنے والے شخص کے سنی بیٹے سے نکاح

محترم مفتی صاحب میرا ایک رشتہ آیا ہے۔ ان کے گھر میں والد سلیمانی اور والدہ سنی ہیں۔ بچے بچپن سے والدہ ہی کے مذہب پر ہیں۔ ان لوگوں کے بقول سلیمانی بھی سنی ہی کی طرح ہیں، بس فرق یہ ہے کہ وہ عید وغیرہ سنیوں سے ایک دن قبل کرتے ہیں۔ اب کچھ عرصہ قبل اس مسئلے کی وجہ سے اور دیگر مسائل کی وجہ سے والدین میں علیحدگی بھی ہوچکی ہے اور بچے سنی مذہب کی پیروی کرتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ رشتہ قبول کیا جاسکتا ہے؟ کیا یہاں شادی کرنا جائز ہوگا یا نہیں؟ رہنمائی فرمائیں۔

رضاعی بہن کی بیٹی سے نکاح کا حکم

میری والدہ نے میری پھوپو کو، مجھے اور میرے بیٹے کو دودھ پلایا ہے، مجھے اور میری پھوپو کو تقریباً ۱۹ سال قبل اور پھر ۱۹ سال بعد میرے بیٹے کو دودھ پلایاہے۔ سوال یہ ہے کہ میرے بیٹے (جس نے اپنی دادی کا دودھ پیا ہے) کی شادی میری پھوپو (جنہوں نے اپنی بھابھی کا دودھ پیا ہے) کی بیٹی سے ہوسکتی ہے یا نہیں؟

مسئلہ طلاق

مجھے ایک فتویٰ درکار ہے۔ ایک پاکستانی نوجوان نے سعودی عرب میں تین سال قبل ایک لڑکی سے شادی کی۔ ان کے گھر میں روزانہ لڑکی ٹینشن دیتی رہتی اور معمولی باتوں پر شوہر سے مستقل جھگڑا چلتا رہتا۔ وہ اپنے سسرالی رشتے داروں کو کبھی عزت نہیں دیتی۔ وہ ہر بات میں شوہر کے رشتے داروں سے لڑائی میں لگ جاتی۔ بیوی کی اپنے میکے میں انوالمنٹ کی وجہ سے اس کے والدین، بھائی بہنیں مستقل ان دونوں کے باہمی ذاتی معاملات میں مداخلت کرتے۔ اب اتنی ٹینشن کے بعد وہ شوہر اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہتا ہے، کیوں کہ بیوی چار ماہ سے پاکستان میں اپنے والدین کے پاس رہ رہی ہے۔ بیوی اور اس کے والدین پاکستان میں شوہر کے گھر والوں سے ملنا بھی نہیں چاہتے۔ اس لڑکی کی اپنے شوہر سے کوئی وابستگی نہیں ہے۔ مجھے طلاق کے طریقے کے حوالے سے فتویٰ درکار ہے۔ مرد کیسے طلاق دے جبکہ وہ پاکستان نہیں آسکتا۔ اگر وہ ایک طلاق قانونی وکیل کے ذریعے کاغذات تیار کرکے دے تو کیا یہ اس کے لیے ضروری ہے کہ تین ماہ تک بیوی سے بات کرے یا اس کے ایس ایم ایس یا کال کا جواب دے؟ یہاں تک کہ دونوں کے نہ ملنے پر نکاح ختم ہوجائے؟ اس لڑکے نے کسی عالم کے مشورے پر ایک طلاق اپنی بیوی کو زبانی دی ہے اور رجسٹرار سے کاغذات بنواکر اس لڑکی کے گھر بھجوادیے ہیں، کیوں کہ وہ لڑکی صرف گھر والوں کی عزت کرانا چاہتی ہے مگر شوہر کے والدین کی عزت نہیں کرتی۔ وہ شوہر کو اپنے ساتھ گھر داماد رکھنا چاہتی ہے اور اپنے بھائیوں سے بے عزت کراتی ہے۔ اب یہ بتائیں کہ اگر یہ لڑکا سعودی عرب میں ہے اور لڑکی پاکستان میں تو اگر دونوں 100 دن نہیں ملیں گے تو کیا اس ایک طلاق پر نکاح 100 دن میں ختم ہوجائے گا؟ کیا دوسری اور تیسری طلاق دینے کی ضرورت ہے یا نہیں؟ اس لڑکے کا مقصد بیوی کو آزاد کرنا ہی ہے۔

رخصتی سے قبل ولیمے کا حکم

Nov 25 2020
6
0
کیا ولیمے کی تقریب سے قبل دلہن کا رخصت ہونا ضروری ہے؟ نیز ولیمے کے درست ہونے کی شرائط کیا ہیں؟ اگر ایک ہی تقریب یعنی ولیمے سے دلہن کو رخصت کردیا جائے تو کیا یہ درست ہوگا؟