دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
میرے دوست کی پھوپھو کا انتقال ہوگیا ہے، ان کے نہ والدین زندہ ہیں اور نہ اولاد۔ پھوپھو کو ملاکر کل تین بہنیں اور دو بھائی تھے، جن میں سے ایک بہن زندہ ہے باقی سب کا انتقال ہوچکا ہے، ایک مرحومہ بہن کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں اور ایک مرحوم بھائی کا ایک بیٹا ہے، جبکہ دوسرے مرحوم بھائی کی کوئی اولاد نہیں ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا کل اثاثے کی حق دار بہن ہوگی یا باقی مرحوم بہن بھائیوں کی اولاد میں بھی تقسیم ہوگی؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
میری بیوی اپنے بھائی کے گھر ملنے کےلیے ٹیکسلا گئی، جب وہاں پہنچی تو اس نے مجھ سے مطالبہ کیاکہ اگر تو میانوالی یا قمرشانی جگہ لے تومیں آؤں گی ، اگر جلال پور میں لے گا تو میں نہیں آتی۔ میں نے کہا کہ اگر تجھے منانے میں، میری ماں یا میرا بھائی یا کوئی بھی میری طرف سے تیری ماں یا تیرے بھائی یا بہن کے پاس گئے تو میری طرف سے تمہیں طلاق ہوگی، میں حلفًا کہتا ہوں کہ میں نے یہ الفاظ صرف ایک مرتبہ کہے ہیں۔ اس واقعہ سے قبل بھی میں ایک طلاق دے چکا ہوں۔ طلاق کو ان الفاظ (میری طرف سے طلاق ہوگی) کے ساتھ معلق کرنے سے طلاق ہوگی یا دھمکی طلاق ہے؟ اس مسئلہ میں میری رہنمائی فرمائیے۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
میں ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ میں رہتاہوں اور بلڈنگ کی مینٹینس کمیٹی کا حصّہ ہوں۔ بلڈنگ کے انتظامی معاملات چلانے کے لیے ہمیں فنڈز درکار ہوتے ہیں، جو کہ رہائشی کمیٹی کے لیے طے شدہ ضابطے کے مطابق ادا کرتے ہیں۔ بروقت فنڈز کی وصولی کے لیے کوشش کی جاتی ہے، لیکن ایسے رہائشی جو بروقت رقم ادا نہیں کرتے یا نہیں کرپاتے ان سے جرمانہ لیا جاتا ہے۔ جرمانہ کی رقم بلڈنگ ہی کی انتظامی معاملات میں خرچ ہو تی ہے،کسی تنخواہ کی مد میں نہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا جرمانہ لینا درست ہے؟ اگر جرمانہ عائد نہ کیا جائےتو رہائشی وقت پر ادائیگی نہیں کرتے جس کی وجہ سے شدید مالی بحران کا خدشہ ہوسکتا ہے۔ اس معاملے میں رہنمائی فرمائیے۔ جزاک اللہ
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
سوال: السلام علیکم! ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی جاز کی طرف سےمخلتف پیکیجزملتے ہیں ان میں کوئی قباحت تو نہیں؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
سوال:السلام علیکم! پراپرٹی ڈیلر ایک پارٹی سے ایک پلاٹ کا سودا کرتا ہے ایک کروڑ میں اور رقم کی ادائیگی ایک ماہ بعد کرنی ہے، جبکہ اس کے پاس صرف ایک لاکھ روپے موجود ہیں جو وہ بیعانہ دیتا ہے۔ اسی ایک ماہ کے دوران وہ یہ پلاٹ کسی دوسرے فرد کو ایک کروڑ بیس لاکھ میں بیچ دیتا ہے اور رقم کی ادائیگی اس سے کروا کر بیس لاکھ کا پرافٹ کما لیتا ہے۔ کیا یہ پرافٹ جائز ہوگا؟