Menu

Fatawaa

All Posts Blog: دارالافتاء والارشاد

احوال امت سے باخبر رہنے سے متعلق روایت کی تحقیق

 کیا احوال امت سے باخبر رہنے کے متعلق کوئی حدیث حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے؟
ایک مدرس صاحب سے سننے میں آیا کہ جو احوال امت سے باخبر نہ رہے وہ ہم میں سے نہیں۔ برائے مہربانی حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں۔

چادر چرانے والا شخص

ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین سے سوال کیا کہ فلاں شخص کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟ صحابہ کرام نے فرمایا: اے اللہ کے رسول! ہم تو اسے جنت میں دیکھتے ہیں، آپ علیہ السلام نے فرمایا: میں اسے جہنم میں دیکھ رہا ہوں کیونکہ اس نے بیت المال سے ایک چادر چرائی تھی۔ دوسری حدیث میں یہ بھی آیا ہے کہ اس نے مسلمانوں کے ساتھ مل کر کفار کے خلاف جہاد بھی کیا تھا۔ سوال یہ ہے کہ اگر وہ شخص صحابی تھا تو جہنم تو صحابہ کے لیے ہے ہی نہیں تو وہ شخص کس گروہ میں سے تھا؟ اس کی وضاحت فرمادیجیے۔ جزاکم اللہ خیرا

بذریعہ سیونگ اکاونٹ ملنے والی سیلری کا حکم

عرض ہے کہ والد صاحب سکول ٹیچرتھے جن کی سیلری یونائیٹڈ بینک سیونگ اکاؤنٹ میں آتی رہی اور وہ ہر ماہ وصول کرتے رہے، یہاں تک کہ پنشن آگئی جبکہ ان کو سیونگ یا کرنٹ اکاؤنٹ کیا ہوتا ہے اس بارے میں کچھ علم نہ تھا۔ جب معلوم ہوا تو پنشن کو آئے ہوئے تقریباً دوسال ہو گئے تھے جو تقریباً 15سے20لاکھ تھی تو والد صاحب نے رقم کو کرنٹ اکاؤنٹ میں منتقل کروا دیا۔ ان دوسال کی سٹیٹمنٹ کے مطابق تقریباً ڈیڑھ لاکھ اضافہ ہوگیا تھا اور زکوۃ بھی کاٹی گئی جو تقریباً 50ہزار تھی۔ اب کیا ہماری زکوۃ ادا ہوئی یا نہیں؟ اس اضافہ کا کیا کریں؟ اور 15سے 20سال سیونگ اکاؤنٹ میں سیلری آتی رہی جو والد صاحب وصول کرلیتے تھے۔ اُس کا کیا حکم ہے؟


اردو رسم الخط کو رومن میں لکھنا

Jan 13 2021
1
0
کیا اردو تحریر کو اردو رسم الخط کے بجائے رومن میں لکھنا جائز ہے؟ بعض دوستوں کا خیال ہے کہ اردو کارسم الخط درحقیقت عربی رسم الخط ہے جوکہ قرآن و حدیث کا رسم الخط ہے، اب ایک سوچی سمجھی سازش کےتحت اسے عربی رسم الخط سے انگریزی رسم الخط میں تبدیل کیا جارہا ہے جسے رومن کانام دیا گیاہے، جو جائز نہیں ہے۔ مفتیان کرام سے گزارش ہے اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرمادیں۔ 

خاتون كے لیے ہاتھ پاؤں وغیرہ كے بال اتارنے كا حكم

Jan 12 2021
1
0
ایک خاتون کی چند روز بعد رخصتی ہے اور اسے بازوؤں اور ہاتهوں پر مہندی لگوانی ہے، جو کہ بالوں کے ہونے کی وجہ سے ٹهیک طرح سے نہیں لگتی، تو کیا وہ رخصتی کے دن کی خوشی میں اپنے ہاتهوں اور بازوؤں سے بال صاف کر سکتی ہے؟ جبکہ انہیں کسی نے بتایا ہے کہ عورت ہاتهوں اور بازوؤں کے بال نہیں اتار سکتی، اس سےشریعت منع کرتی ہے۔ اس کا جواب عنایت فرمائیے۔ 

دل میں كسى كام كے نہ كرنے كا وعدہ كرنا

Jan 12 2021
0
0
دراز كے نام سےآن لائن شاپنگ كى اىك وىب سائٹ ہے، جس كو استعمال كرتے ہوئے كبھى كبھار غىر مناسب اشتہارات بھى آجاىا كرتے تھے، غالبا اب نہىں آتے، كچھ عرصہ پہلے جب مىں اس وىب سائٹ كو استعمال كررہاتھا تو مىں نے دل مىں ىہ وعدہ كرلىا كہ مىں اب اس كو استعمال نہىں كروں گا، اوراب مجھے اس كے استعمال كى ضرورت محسوس ہورہى ہے، لىكن پھر مجھے ىہ خىال آجاتا ہے كہ مىں نےتو دل مىں وعدہ كرلىا تھا، تو اب سوال ىہ ہے كہ اس وعدے  كا كىا حكم ہے؟

ماركیٹنگ كى غرض سے تحائف وغیرہ دینا

مىرے شوہر pharma (دواء سازكمپنى) مىں ماركىٹنگ پروڈكٹ مىنىجر ہىں، جو ڈاكٹرز كے لىے كمپنى كى طرف سے پروڈكٹ كى سىل بڑھانے كے لىےكمپنى events (تقرىبات) اور ان كے لىے تحائف وغىرہ كا بھى بندوبست كرتے ہىں، تو كىا ىہ تحائف وغىرہ دىنا رشوت ہے؟ كىا ماركىٹنگ كى نوكرى كرنا جائز ہے؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمادیں۔ جزاک اللّہ خیرا۔