Menu

Fatawaa

All Posts Term: علوم الحدیث
93 post(s) found

بہی کھانے کے فوائد پر مشتمل احادیث کی تحقیق

Jun 16 2020
36
0
 بہی کھانے کے فوائد کے حوالے سے درج ذیل احادیث کی تحقیق فرمادیں۔ 
حضور ﷺ نے فرمایا: بہی کھاؤ، کیونکہ وہ دل کے دورے کو ٹھیک کرکے سینہ سے بوجھ اتار دیتا ہے۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بہی کھانے سے دل پر سے بوجھ اتر جاتا ہے۔ اسی طرح ایک اور روایت میں ہے کہ اللہ تعالی نے کوئی نبی ایسا نہیں مبعوث فرمایا جنہیں جنت کا بہی نہ کھلایا ہو، کیونکہ یہ فرد کی قوت کو چالیس افراد کے برابر کردیتا ہے۔ مزید یہ بھی ایک روایت ہے کہ اپنی حاملہ عورتوں کوبہی کھلایا کرو، کیونکہ یہ دل کی بیماریوں کو ٹھیک کرتا ہے اور لڑکے کو حسین بناتا ہے۔ 


حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو خواب میں دیکھنا

Jun 12 2020
10
0
فردوس الاخبار کے حوالے سے ایک حدیث پڑھی کہ فرمان مصطفی ﷺ ہے کہ ’’جس نے ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو خواب میں دیکھا اس نے واقعی انہیں کو دیکھا، کیونکہ شیطان ان کی شکل اختیار نہیں کرسکتا‘‘۔ برائے مہربانی اس کی تحقیق فرمادیں۔

مسافر کےلیے روزے کا حکم

مشکوۃ اور ابوداود کے حوالے سے ایک روایت ملی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس مسافر کے پاس ایسی سواری ہو جو اس کو منزل مقصود پر پہنچادے تو وہ روزہ رکھے۔ کیا ایسی کوئی حدیث ہے؟ اگر ہے تو اس کی وضاحت بھی فرمادیں۔

مسلمان خاتون کی جنتی حور سے افضلیت والی روایت کی سندی حیثیت

ایک صاحب نے اپنے درس میں ایک روایتِ حدیث بیان کی  ہے جس کی اِسنادی حیثیت کی بابت  دریافت کرنا ہے:
اُنہوں نے اپنے درس میں فرمایا کہ:’’نبی ﷺ نے فرمایا (بروایت حضرت عائشہ )کہ  ہم جنت میں جائیں گے تو سامنے حور کھڑی ہو گی۔ پھر اللہ کہے گا یہ تیری حور ہے کیا یہ تمہیں پسند ہے تو بندہ کہے گا No Problem تو اللہ کہے گا تیری بیوی کو بلاؤں، تو بندہ کہے گا اللہ پچاس سال تو دنیا میں نکال لئے اور کتنے سال ۔ پھر اللہ دوسری مرتبہ  پوچھیں گے  بیوی کو بلاؤں، پھر اللہ تیسری مرتبہ کہیں گے  تو بندہ کہے گا کہ اے اللہ تو بار بار کہتا ہے تو بلالے،باقی مجھے تو اُسکی کوئی ضرورت نہیں۔ تو اللہ فرشتوں سے کہے گا پردہ اٹھاؤ، اِس کی بیوی کو سامنے لانا ہے۔ اللہ فرمائے گا مجھے اپنی عزت و جلال کی قسم جو خوبصورتی حور کو دی ہوگی اُس سے 70 گناہماری  بیوی کو دی ہوگی۔ تو پردہ اٹھے گا تو اس کی بیوی آئے  گی اور جب دیکھے گا کہ یہ حور سے بھی زیادہ خوبصورت ہے تو ہم لالچی ہیں بندہ کہے گا کہ پچاس سال تو اِس کیساتھ دنیا میں گزارلئے  اب اور گزار لوں گا اس کے ساتھ۔  براہ کرم  مسئولہ حدیث کے بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ یہ مستند ہے؟

ماہ رجب کے روزوں کی فضیلت والی احادیث

ماہ رجب کے روزے کی فضیلت کے حوالے سے درج ذیل  احادیث کے بارے میں بتائیے کیا یہ درست ہیں؟
۱۔حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا: جس نے ماہ حرام (رجب) کے تین روزے رکھے اس کےلیے نو سو سال کی عبادت کا ثواب لکھا جائے گا۔ (اللألی المصنوعۃ للسیوطی)
۲۔ فرمان مصطفی ﷺ ہے کہ رجب کے پہلے دن کا روزہ تین سال کا کفارہ ہے اور رجب کے دوسرے دن کا روزہ دو سال کا کفارہ ہے اور تیسرے دن کا روزہ ایک سال کا کفارہ ہے اور پھر ہر دن کا روزہ ایک ماہ کا کفارہ ہے۔ (الجامع الصغیر للسیوطی)

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ایک واقعے کی تصدیق

Jun 03 2020
26
0
 درج ذیل واقعے کے بارے میں رہنمائی فرمادیں کہ کیا یہ صحیح ہے؟
’’حضرت علیؓ کے گھر میں سب نے روزہ رکھا۔حضرت فاطمہؓ کے دو چھوٹے بچوں نے بھی روزہ رکھا۔مغرب کا وقت ہونے والا ہے ۔اور سب کے سب مصلہ بچھائےرو روکر دعا مانگتے ہیں۔حضرت فاطمہؓ دعا ختم کرکے گھر میں گئیں اور چار روٹیاں بنائیں، اس سے زیادہ اناج گھر میں نہیں ہے۔ پہلی روٹی اپنے شوہر حضرت علیؓ کے سامنے رکھ دی۔ دوسری روٹی اپنے بڑے بیٹے حسنؓ کے سامنے ۔  تیسری روٹی اپنے چھوٹے بیٹے حسینؓ کے سامنے ۔ اور چوتھی روٹی اپنے سامنے رکھ لی۔ مسجدنبوی میں اذان ہونے لگی۔سب نے روٹی سے روزہ کھولا۔مگر دوستوں، وہ فاطمہؓ تھی جس نے آدھی روٹی کھائی اور آدھی روٹی دوپٹے سے باندھنے لگی۔ یہ معاملہ حضرت علیؓ نے دیکھا اور کہا کہ اے فاطمہؓ تجھے بھوک نہیں لگی، ایک ہی تو روٹی ہے اُس میں سےآدھی روٹی دوپٹے میں باندھ رہی ہو؟حضرت فاطمہؓ نے کہا!! اے علیؓ ہو سکتا ہے میرے بابا جان (مُحَمَّد) کو افطاری میں کچھ نہ ملا ہو، وہ بیٹی کیسے کھائےگی جس کے باپ نے کچھ نہیں کھایا ہوگا؟فاطمہؓ دوپٹے میں روٹی باندھ کر چل پڑیں۔ اُدھر ہمارے نبیﷺ مغرب کی نماز پڑھ کر آرہے تھے ۔حضرت فاطمہؓ کو دروازے پر کھڑا دیکھ کر حضور  کہتے ہیں۔ اے فاطمہؓ تم دروازے پر کیسے ، فاطمہؓ نے کہا اے اللہ کے رسولﷺ مجھے اندر تو لے چلیں۔ حضرت فاطمہؓ کی آنکھ میں آنسو تھے۔ کہا جب افطار کی روٹی کھائی تو آپ کی یاد آگئی کہ  شاید آپ نے کھایا نہ ہو۔ اس لیے آدھی روٹی دوپٹے سے باندھ کر لے آئی ہوں، روٹی دیکھ کر ہمارے نبیﷺ کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور کہا اے فاطمہؓ اچھا کیا جو روٹی لے آئیں ورنہ چوتھی رات بھی تیرے بابا کی اسی حالت میں نکل جاتی ! دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کے رونے لگتے ہیں۔۔ اللہ کے رسولﷺ نے روٹی مانگی ، فاطمہؓ نے کہا بابا جان آج اپنے ہاتھوں سے روٹی کھلاؤں گی، پھر  اپنے ہاتھ  سے کھلانے لگیں! روٹی ختم ہوگئی اور حضرت فاطمہؓ رونے لگتی ہیں۔ حضور ﷺ نے دیکھا اور کہا کہ فاطمہ اب کیوں روتی ہو؟؟  کہا ابا جان کل کیا ہوگا ؟؟ کل کون کھلانے آئے گا؟کل کیا میرے گھر میں چولہا جلے گا؟کل کیا آپ کے گھر میں چولہا جلے گا؟نبیﷺ نے اپنا پیارا ہاتھ فاطمہؓ کے سر پہ رکھا اور کہا کہ اے فاطمہؓ تو بھی صبر کرلے اور میں بھی صبر کرتا ہوں۔ ہمارے صبر سے اللہ اُمت کے گنہگاروں کے گناہ معاف کرے گا!! الله اکبر

روزے کی فضیلت پر مشتمل ایک حدیث کی سندی حیثیت

درج ذیل حدیث کی سندی حیثیت پر رہنمائی فرمادیں:
 ایک بار موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے پوچھا: اے اللہ! آپ نے مجھے براہ راست کلام کے شرف سے نوازا ہے، کیا آپ نے یہ شرف کسی اور کو بھی عطا کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے موسیٰ: آخری زمانے میں میں ایک امت بھیجوں گا، جو حضرت محمد ﷺکی امت ہوگی، جو سوکھے ہونٹوں، سوکھی زبان، کمزور جسم، حلقوں والی آنکھوں، سوکھے جگر اور بھوک سے بدحال پیٹوں کے ساتھ مجھ سے دعا کریں گے، وہ تمہارے مقابلہ میں مجھ سے کہیں زیادہ قریب ہوں گے۔ جب تم مجھ سے گفتگو کرتے ہو تو تمہارے اور میرے درمیان ستر ہزار پردے ہوتے ہیں، لیکن افطار کے وقت میرے اور محمدﷺ کے امتی کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوگا۔ اے موسیٰ! میں نے اس بات کا ذمہ لیا ہے کہ افطار کے موقع پر میں کسی روزے دار کی دعا رد نہیں کروں گا۔سبحان اللہ!!

دودھ میں امت کی ہلاکت کا سبب

May 14 2020
15
0
سیدنا عقبہ بن عامر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا : میں اپنی امت پر دو چیزوں کے بارے میں فکر مند ہوں۔ قرآن مجید اور دودھ۔ لوگ ہریالی، سبزہ تلاش کریں گے، خواہشات کی پیروی کریں گے، نمازیں چھوڑ دیں گے اور قرآن مجید منافق قسم کے لوگ سیکھیں گے اور اس کو ذریعہ بنا کر ایمانداروں سے جھگڑیں گے۔  
- دودھ ؟ اسکے تین مختلف معنی ہو سکتے ہیں۔ ١. دودھ سے مراد صرف دودھ ہی لیا جائے۔ یا ٢. اسکی تمام مصنوعات یا ٣. دودھ کو بطور مثال ذکر کیا گیا۔ 
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ لوگ ماکولات اور مشروبات کے پیچھے پڑ جائیں گے۔  اگر دودھ سے دودھ ہی مراد لیا جائے، تو ممکن ہے کہ ماضی میں ایسے لوگ رہے ہوں جنہوں نے دودھ کیوجہ سے مساجد سے بیزاری کا اظہار کیا ہو یا پھر مستقبل میں ایسے لوگوں کا وجود پایا جائے گا۔اگر عصر حاضر کے کرداروں پر نگاہ ڈالی جائے تو تیسرا معنی زیادہ مناسب معلوم ہو رہا ہے، کیونکہ لوگ ہوٹلوں، بالخصوص آبادی سے دور طعام گاہوں، آئس کریم مرکزوں اور کھیر گاہوں غرضیکہ زبان کے چسکوں اور دولت کی نمائش میں پڑ کر نماز اور جمعہ سے غافل ہو کر رہ گئے ہیں، ہر ایک مالدار کو بڑے بڑے ہوٹلوں کے کھلنے اور بند ہونے کے اوقات کا علم ہے، جس کا وہ لحاظ بھی کرتا ہے، لیکن وہ جاہل ہو گا تو پانچ نمازوں کے اوقات سے، خطبہ جمعہ کی ابتدا کے وقت سے اور ان گھڑیوں کے تقاضے پورے کرنے سے۔ مساجد کے قریب واقع ہوٹلوں میں دودھ سوڈے کے بہانے آدھی آدھی رات تک بیٹھے رہیں گے، لیکن نماز عشاء پڑھنے کی توفیق نہیں ہو گی۔ - سبزہ تلاش کریں گے یعنی جنگلوں کیطرف نکل جانے کا ایک مقصد یہ بھی ہو سکتا ہے کہ چراگاہوں میں جا کر دودھ تلاش کیا جائے۔
 سوال یہ ہے کہ روایت میں موجود  دودھ سے مراد کیا ہے؟