Menu

Fatawaa

All Posts Term: معیشت وتجارت
36 post(s) found

ایک گھر کی دو منزلوں کی علیحدہ علیحدہ فروخت

 ایک دو منزلہ مکان جس کے کاغذات مجموعہ مکان پر مشتمل ہوں، اس کی دونوں منزلیں علیحدہ علیحدہ بیچی جاسکتی ہیں؟ اور کیا مشتری ایک منزل فوری خرید کر دوسری منزل کو اجارے پر حاصل کر کے مستقبل میں رقم کی دستیابی کی صورت میں یہ دوسری منزل بھی خرید سکتا ہے؟ اور کیا پہلی منزل آج کی مارکیٹ ویلیو پر اور دوسری منزل وقت بیع کے مارکیٹ ریٹ پر خرید سکتا ہے؟

آن لائن ڈراپ شپنگ

آن لائن ڈراپ شپنگ کے بارے میں رہنمائی کردیں کہ کیا شرعی طور پر یہ حلال کاروبار ہے؟
آن لائن ڈراپ شپنگ بزنس میں مال قبضے میں نہیں لیا جاتا اور پروڈکٹ کی ویب سائٹ پر ساری معلومات دی جاتی ہیں اور جب آرڈر آتا ہے تو مینوفیکچرر سے رابطہ کر کے وہ پروڈکٹ ڈلیور کیا جاتا ہے۔ ڈراپ شپنگ کرنے والا ایک مڈل مین کا کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں تین باتیں بہت اہم ہیں جو درج ذیل ہیں:
1۔ مال قبضے میں نہیں ہوتا۔
2۔ جب آرڈر آتا ہے تو پروڈکٹ خریدنے کے بعد مینوفیکچرر کو بتایا جاتا ہے کہ وہ پروڈکٹ خریدار کے پتے پر بھیج دے۔
3۔ آرڈر ملنے سے پہلے  مینوفیکچرر کے ساتھ ڈراپ شپنگ ایجنٹ کا یہ معاہدہ ہوتا ہے کہ وہ مینوفیکچرر کی پروڈکٹ پرافٹ رکھ کر آگے سیل کرے گا، یعنی جو بھی  قیمت مینوفیکچرر نے بتائی ہے اس پر پرافٹ رکھ کر ڈراپ شپنگ ایجنٹ پروڈکٹ کو قبضے میں لیے بغیر اگر خریدار کو سیل کرتا ہے، پھر جو آرڈر آتا ہے تو ڈراپ شپر پروڈکٹ خرید کر مینوفیکچرر کے ذریعے وہ پروڈکٹ ڈیلیور کرتا ہے۔ یہ بات مینوفیکچرر کو پتا ہوتی ہے مگر خریدار سے یہ بات چھپی ہوتی ہے۔
کیا یہ بزنس شرعی طور پر حلال ہے؟ کیوں کہ اس کا رجحان بہت عام ہو گیا ہے۔

کسی کےلیے سامان لاکراسے اضافی قیمت کے ساتھ دینا

اگر کوئی بندہ کسی کے لیے کوئی سامان لائے اور اس کی قیمت سو روپے بنتی ہو اور اگر یہ اس شخص  کو بتائے بغیر اس سے ایک سو بیس روپے لے لے تو  کیا یہ صحیح ہے؟ اس کی وضاحت کریں۔

سودی بینک میں ملازمت کا حکم

 میرا سوال ہے کہ ایک شخص جو سودی بینک میں ملازمت کرتا ہے اور ان ہی پیسوں سے عمرہ کر کے آئے، تو کیا ایسے شخص کا عمرہ ہوجاتا ہے؟ اور اگر یہی شخص عمرہ سے واپسی پر ایک جائےنماز تحفہ میں دے تو کیا اس پر نماز پڑھ سکتے ہیں؟ اگر نماز پڑھ لی تو کیا گناہ ہوگا؟ اگر ہاں تو اس کا کفارہ بتا دیں۔

ذخیرہ اندوزی

 میں فروٹ اور سبزی منڈی میں کام کرتا ہوں۔ اکثر کسی نہ کسی سبزی یا فروٹ پر کسی وجہ سے مندی کا اثر ہوتا ہے اور اس کا ریٹ غیر معمولی طور پر نیچے ہوتا ہے، جو کہ اس وقت کہ حالات کہ حساب سے سمجھ آتا ہے، مگر مارکیٹ پر گہری نظر رکھنے والے کو پتہ ہوتا ہے کہ یہ کچھ دن، ہفتے یا مہینے کی بات ہے اور پھر مندی کا اثر زائل ہوجائے گا اور ریٹ واپس چڑھ جائے گا۔ وجوہات کوئی بھی ہوسکتی ہیں، مثلاً انار کا سیزن دو تین مہینے کا ہوتا ہے اور اس میں اتنا وافر مقدار میں ہوتا ہے کہ پوری طرح سے بک نہیں سکتا تو لوگ زائد مال یا کم ریٹ والا مال اٹھا کر سٹور میں ڈال دیتے ہیں کہ جب سیزن ختم ہو جائے گا تو ہمارے پاس مال ہوگا بیچنے کے لیے یا پھر کسی کی نیت ہی یہ ہوتی ہے کہ ابھی سستا خرید لو بعد میں ریٹ جب آسمان کو چھو لے گا تو اس وقت بیچنے کی کریں گے۔ ہم اس مال کو اسٹور کرنے والی چیز میں آنا چاہتے ہیں، مگر ذخیرہ اندوزی میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔ کہیں پڑھا تھا کہ مال چالیس دن سے زیادہ نہیں رکھیں۔ اصل میں ہمیں یہ بات نہیں پتہ ہوتی کہ مال کتنے دن رکھنا پڑے گا۔ منڈی میں جب مال آجاتا ہے تو وہ واپس تو جا نہیں سکتا اور ہم نہیں تو کوئی اور خریدے گا ہی ورنہ پھینکنا پڑے گا۔ 

سرمایہ کاری

 سر میرا سوال آپ سے یہ ہے کہ کمپنیز دو طرح سے فنانسنگ کرتی ہیں، ایک ڈیبٹ فنانسنگ (Debt Financing) اور دوسری Equity Financing، ریٹرن Equity پر ڈیوڈنڈاور ڈیبٹ پر سود۔ Equity پر کمپنی جو ریٹرن دیتی ہے وہ رسک فری ریٹ کے ساتھ ساتھ پریمیم (Premium) بھی شامل کرکے ریٹ نکالتی اور پھر ڈیوڈنڈ دیتی ہے۔ اب ایک انویسٹر جو رسک نہیں لینا چاہتا اور رسک پریمیم بھی Sacrifice کرتا ہے، وہ رسک فری میں انویسٹ کرے تو اس کے پاس بس ڈیبٹ کا آپشن ہے۔ وہاں ربا شامل ہے۔ ہر آدمی رسک بھی نہیں لیتا تو ایسے انویسٹر کے پاس اب کیا حل ہے۔

ملٹی لیول مارکیٹنگ

 مجھے(multi level marketing) کے بارے میں فتوی لینا تھا کیا یہ جائز ہے؟
شرائط اور طریقہ کار کے لیے درج ذیل لنکس ملاحظہ فرمائیں۔
https://en.m.wikipedia.org/wiki/Multi-level_marketing
https://en.m.wikipedia.org/wiki/Qnet
Qnet.net

سودی بینکوں کے پروگرام تیار کرنے والی کمپنی میں کام کرنا

 ميں كيمونكيشن انجينئر ہوں، مجھے ايك كمیونكيشن كمپنى ميں ملازمت كى پيشكش ہوئى ہے، ،چوں کہ  يہ ملازمت نيٹ ورك ( آلات كو ايك دوسرے سے ملانے ) سے متعلقہ ہے، اس ليے اس ميں سودى پراجيكٹ كا ہونا بھى ضرورى ہے، يعنى ان ميں لازمى سودى پراجيكٹ بھى ہونگے، اوراگر يہ كمپنى كسى ایسے قسم كے پراجيكٹ پر عمل كرتى ہے تو كيا ميرے ليے اس كمپنى ميں ملازمت كرنا جائز ہے؟

کریڈٹ کارڈ کا استعمال

 میری جاب کچھ اس نوعیت کی ہے، جس میں بیرون ملک سفر رہتاہے۔ سفری ضرویات اور اخراجات کو پورا کرنے کے لیے میں نے ایک عدد کریڈٹ کارڈ رکھا ہوا ہے، جس کے ذریعے میں ہوٹل وغیرہ کی پیمنٹ کرتا ہوں،اگر کارڈ کی سہولت نہ ہو تو بیک وقت اتنی رقم جو کہ کم از کم پچاس سے پچھتر ہزار تک کی ضرورت ہو سکتی ہے اور اتنی رقم ضروی نہیں کیش کی صورت میں موجود ہو، میں نے کاکارڈ کا استعمال صرف بیرونی سفری اخراجات یاپھر انٹرنیٹ پیمنٹ کے لیے رکھا ہوا ہے، اور رقم کی واپسی مقرہ تاریخ سے پہلے کر دیتا ہوں تاکہ سود سے بچا جا سکے۔ مزید یہ کہ میں کارڈ پہ جمع شدہ پوائنٹس کو بھی استعما ل نہیں کرتا۔کیا میرے لیے اس صورتحال میں کریڈٹ کارڈ کے استعمال کی گنجائش بنتی ہے؟ اگر نہیں تو متبادل بھی بتلا دیجئے۔ جزاک اللہ