Menu

Fatawaa

All Posts Term: زکاۃ
38 post(s) found

مسائل زکوٰۃ

May 01 2020
1
0
عرض یہ ہے کہ ہمارا چوڑی کا کام ہے، ہم پوری چوڑی برادری مل کر ایک ادارہ بنانا چاہتے ہیں، جو زکوٰۃ کی رقم سے اپنی برادری کے لوگوں کی مدد کرسکے۔ اس ادارےمیں زکوٰۃ دینے والے لوگ بھی چوڑی برادری کے لوگ ہیں اور زکوٰۃ لینے والے بھی چوڑی برادری کے لوگ ہوں گے۔اگر اضافی رقم ہوگی تو باہر کے لوگوں میں بھی دے دیں گے، مگر دیں گے انہی کو جن کو ہم بذات خود جانتے ہوں گے۔ زکوٰۃ جن لوگوں کو دی جاسکتی ہے، اس کی بھی وضاحت فرمادیجیے۔ اور طریقہ کار بھی واضح کردیجیے۔ نیز کس کس مد میں زکوٰۃ دی جاسکتی ہے، اس پر بھی رہنمائی فرمادیجیے۔


مالدار کےلیے حالت سفر میں زکوۃ لینا

Apr 25 2020
0
0
 ایک شخص کراچی میں ہے اور وہ بہت مالدار ہے۔ یعنی اس کے کراچی کے بینکوں میں کئی کروڑ روپے ہیں جس پر ہر سال زکوۃ ہوتی ہے۔ ایسا شخص سفر کررہا ہے بیرون شہر، اس کے پاس اپنا مال ختم ہو گیا مگر اس کے پاس اے۔ٹی۔ایم کارڈ ہے جس سے وہ اپنے پیسے نکلوا سکتا ہے اور اس کی رسائی اس دوسرے شہر میں بینک اور اے۔ٹی۔ایم تک ہے جہاں سے وہ اپنے پیسے باآسانی نکال سکتا ہے۔ کیا اس کے لیے زکوۃ لینا اور استعمال کرنا درست ہے؟

مسئلہ عشر

Apr 04 2020
9
0
یہ جو فصل میں عشر ادا کرنا ہوتا ہے جیسے کپاس کی فصل ہے ایک لاکھ روپے پہ بکی ہے تو کیا اس پر عشر آئے گا یا اس  پیدار پر جو مجھے ستر ہزار روپے خرچ کرنا پڑا اور تیس ہزار کا منافع ہوا ،   اس منافع پر عشر لازم آئے گا؟  اور اگر مجھے اس میں نقصان ہوتا ہے مثلا ایک لاکھ کی پیداوار پر ایک لاکھ چالیس ہزار خرچ کرنا پڑا تو کیا اس صورت میں بھی عشر ادا کرنا لازم ہو گا؟ 

منکرین زکٰوۃ

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے زمانہ خلافت میں جو منکرین زکٰوۃ تھے انہوں نےزکٰوۃ اداکرنے سےہی انکار کیا تھا یا پھر بیت المال میں زکٰوۃ جمع کرانے سے انکار کیا تھا؟ اس کی تحقیق مطلوب ہے۔


فیکٹری مالک کو زکوۃ دینا

Mar 31 2020
2
0

ایک آدمی کی فیکٹری ہے، اس میں لاکھوں کی مشینری ہے لیکن حالات کی وجہ سے اس کی فیکٹری بند ہوگئی ہے اور اس کے پاس گھر کا خرچہ بھی نہیں ہوتا تو کیا اس کو زکوة دینا جائز ہے؟


 

 


عنوان:زکوۃ کی ادائیگی

Mar 31 2020
2
0

میری اہلیہ گھریلو خاتون ہیں، ان کے پاس سونا اور کچھ رقم ہے، اس سال  ان پر ۴۴ہزار کی زکوۃ فرض ہوئی تھی، ان کے اکاؤنٹ میں ۵۰ہزا ر روپے ہیں، ہم دو منزلہ گھر میں رہتے ہیں جو کہ ہمارے والد صاحب کا ہے۔ میں ، میری بیوی اور بچہ دوسری منزل میں رہتے ہیں اور میرا چھوٹا بھائی، اس کی فیملی اور والدین پہلی منزل پر رہتے ہیں۔ وہ گھر میں نیا کچن بنوارہےہیں تاکہ ان کی جگہ الگ ہوجائے، گھر میں جب تعمیراتی کام مکمل ہوجائے گاتو میری منزل کا چولہا اور فریج نیچے چلاجائے گااور مجھے نیا خریدنا پڑے گا اور ہمارے پاس ۵۰ ہزار روپے ہی ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا ہم اس رقم سے چولہا اور فریج خرید لیں جو کہ ضرورت کی چیز ہے اور پھر زکوۃ ماہانہ بنیاد پر ادا کریں، یا پھر یہ کہ ہم پہلے زکوۃ ادا کریں اور سونا بیچ کر فریج اور چولہا خریدیں؟



قرض دی گئی رقم کو زکوۃ شمار کرنا

Nov 23 2019
21
0

سوال:السلام علیکم!مجھ پر اس سال کی زکوۃ دو لاکھ روپے ہے، ایک صاحب کو سوالاکھ روپے ہم نے قرض دیا ہوا ہے جس کا ہمیں یقین ہے کہ وہ رقم ہمیں واپس نہیں کرسکتے تو اگر میں وہ رقم ان کو معاف کردوں تو کیا یہ زکوۃ کی رقم میں سے شمار کی جاسکتی ہے کہ اسے منہا کرکے بقیہ زکوۃ کی رقم ادا کردوں؟



ادھارپرخریدی گئی کھڑکیوں پر زکوٰۃ

Nov 22 2019
5
0

سوال: السلام علیکم!میں نے کھڑکیاں خریدی تھیں تیرہ لاکھ   کی، اس میں سے پانچ لاکھ ادا کرچکا ہوں آٹھ لاکھ باقی ہیں جب کہ کھڑکیاں میرے پاس آچکی ہیں اوراب  میرا زکوۃ ادا کرنے کا وقت آچکا ہے تو یہ آٹھ لاکھ روپے بھی زکوۃ میں شامل ہوں گے یا انہیں منہا کیا جائے گا؟



علوی خاندان کو منت کی رقم دینا

Nov 22 2019
3
0

سوال: السلام علیکم! میرے کچھ جاننے والے علوی ہیں، مجھے ایک کام تھا تو میں نے کہا کہ اگر میرا یہ کام ہوگیا تو میں ان کو پانچ ہزار روپے دوں گی۔ بعد میں مجھے کسی نے بتایا کہ یہ بات کہنا منت ہوگئی اور اس کو پورا کرنا واجب ہے، نیز یہ بھی سننے میں آیا کہ زکوٰۃ ومنت وغیرہ کی رقم  سید، علوی خاندان وغیرہ کو نہیں دی جاسکتی۔ سوال یہ ہے کہ اب میرے لیے کیا حکم ہے؟ میں نے صرف اسی فیملی کی نیت کی تھی، نیز یہ رقم کوئی زکوٰۃ وغیرہ کی رقم نہیں ہے بلکہ ویسے ہی ایک رقم ہے۔ دو ہزار میں ادا بھی کرچکی ہوں، اب رہنمائی فرمائیں کہ کیا کروں؟



پلاٹ پر زکوٰۃ (3460)

Apr 27 2019
6
0

سوال: السلام علیکم! میری زرعی زمین تھی ، میں نے اس کو بیچا، کسی وجہ سے مجھے بیچنا پڑا، تو میرے پاس پیسے آئے ، تو گھر میں پیسے پڑے تھے تو میں نے اس سے اسلام آباد میں ایک زمین لے لی ، میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس زمین پر زکوۃ ہوگی ، اس زمین کے بارے میں میرا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہے ، کبھی میں سوچتا ہوں کہ یہاں اسلام آباد میں گھر بناؤں گا، کبھی سوچتا ہوں کہ کوئی Business opportunity  آگئی تو اس میں ڈال دوں گا، ابھی میں Sure نہیں ہوں ، تو اس پر زکوۃ ہوگی یا نہیں۔