دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
یہ جو فصل میں عشر ادا کرنا ہوتا ہے جیسے کپاس کی فصل ہے ایک لاکھ روپے پہ بکی ہے تو کیا اس پر عشر آئے گا یا اس پیدار پر جو مجھے ستر ہزار روپے خرچ کرنا پڑا اور تیس ہزار کا منافع ہوا ، اس منافع پر عشر لازم آئے گا؟ اور اگر مجھے اس میں نقصان ہوتا ہے مثلا ایک لاکھ کی پیداوار پر ایک لاکھ چالیس ہزار خرچ کرنا پڑا تو کیا اس صورت میں بھی عشر ادا کرنا لازم ہو گا؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
سوال نمبر۱: تقریبات میں ملنے والے لفافوں کے حوالے سے شریعت کیا کہتی ہے اسے کون استعمال کرسکتاہے جبکہ عام طور پر یہ نہیں بتایا جاتاکہ یہ کس کےلیے دیے گئے ہیں جیسا کہ شادی کے موقع پر پیسے دیے جاتے ہیں اور ان پیسوں کو شادی پر ہی خرچ کیا جا تا ہے؟
سوال نمبر۲: بچوں کو ملنے والی عیدی اور پیدائش کے موقع پربچوں کو ملنے والے پیسے کیا والدین اپنے ذاتی کاموں میں لگاسکتے ہیں یا ان پیسوں کو بچوں پر ہی خرچ کیا جائے گا اور کیا ان پیسوں کو صدقہ کیا جاسکتا ہے؟
سوال نمبر۳: نکاح کے موقع پر لڑکی کو ملنے والے پیسے اگر لڑکی کی والدہ کودےدیے جائیں تو کیا والدہ ان پیسوں کو استعمال کرسکتی ہےجبکہ لڑکی والوں سے وہ پیسے مانگے نہ گئے ہوں اور جبکہ نہ لڑکی اور نہ لڑکی کی والدہ ان کا مطالبہ کررہی ہوں؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
سعودیہ میں ایک خاتون نے جماعت کے ساتھ کئی نمازیں ادا کی ہیں، بعض اوقات وہ مسبوق بھی ہوجاتی تھیں تو فوت شدہ رکعات کو پہلی دوسری رکعت کی طرح پڑھنے کی بجائے آخری یعنی تیسری اور چوتھی رکعت کے انداز میں پڑھتی تھیں. یعنی اس میں ثنا اور سورت نہیں ملاتی تھیں بلکہ صرف سورۃ الفاتحہ پڑھتی تھیں. بعد ازاں انہیں یہ مسئلہ معلوم ہوا تو اب ان نمازوں کا کیا حکم ہے؟ اس حوالے سے رہنمائی فرمادیں۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
تلاوت قرآن چاہے ایصال ثواب کےلیے ہو یا برکت کےلیے ـ ہر دو صورت میں اس کے لیے طلبہ وغیرہ کو جمع کرنے کا اہتمام کرنا کیسا ہے ـ جیسے آج کل مروجہ قرآن خوانی میں ہوتا ہےـ اور اس پر اجرت لینا اور کھانا کیسا ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں ایک صاحب یہ فرمارہے ہیں کہ ابن القیم رحمہ اللہ نے اپنی کتاب میں باب باندھا ہے ’’لا صلاۃ بعد الجمعۃ ‘‘ کہ جمعہ کے بعد کوئی نفل نہیں اسی طرح صحابہ کا عمل ثابت کیا کہ صحابہ سے نماز جمعہ سے پہلے کوئی دو رکعت پڑھ لیتے وہ تحیۃ المسجد تھی، نماز جمعہ سے پہلے کی سنت نہیں تھی ، اسی طرح کسی صحیح حدیث سے نماز جمعہ کے بعد بھی سنت ثابت نہیں۔ اس بارے میں رہنمائی کردیں اور یہ بھی بتا دیں کہ جمعۃ المبارک کی کل کتنی رکعات مسجد میں ادا کرنی ہیں اور گھر آکر کتنی ادا کرنی ہیں؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
براہ مہربانی درج ذیل حدیث کی تصدیق کر دیں:
حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے فرمایا: جب تم کسی شہر میں پہنچو تو سب سے پہلے وہاں کی پیاز کھالوتو اس شہر کی بیماریاں تم سے دور رہیں گی۔(تہذیب آل محمدﷺ، ص۱۰۶)
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
وضو کرتے ہوئے کسی سےمدد حاصل کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
وتر كى تيسرى ركعت ميں دعاء قنوت سے پہلے رفع اليدين كرتے ہیں، اس كى دليل كيا ہے؟ رسول الله ﷺ نے وتر ميں رفع اليدين كيا تھا؟ حديث كى صحت بھى بتائيں۔ جزاک اللہ
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک بوڑھی عورت کوڑا کرکٹ پھینکا کرتی تھی۔ اس کے بارے میں ایک محقق سے سنا کہ یہ واقعہ سو فی صد جھوٹا ہے۔ اس حوالے سے تحقیق درکار ہے۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
نماز جنازہ کے موقع پر اگر امام اجتماعی طور پر کہے کہ سورۃ الفاتحہ اور سورۃ الاخلاص پڑھو اور ہم نہ پڑھیں تو وہ اعتراض کرتے ہیں تو انہیں کیا جواب دیا جائے؟ دوسری بات یہ ہے کہ کیا نماز جنازہ کے بعد وہیں کھڑے ہوکر اجتماعی دعا کی جاسکتی ہے؟