دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
السلام علیکم!میرے گھر کے نزدیک امام بارگاہ ہے، کیا وہاں کی اذان کا احترام کرنا ضروری ہے جبکہ ان کی اذان مختلف ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
السلام علیکم!اس حدیث کا حوالہ درکار ہے:’’رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: علماء اللہ کے بندوں کے درمیان رسولوں کے (ورثے کے) امین ہوتے ہیں، جب تک وہ حاکم کے ساتھ نہ گھلیں ملیں، پس اگر وہ حاکم کے ساتھ گھلے ملے تو بلا شبہ انہوں نے رسولوں سے خیانت کی تو (جو علماء ایسا کریں) تم ان سے خبردار رہنا اور ان سے علیحدہ ہوجانا‘‘۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
سوال:السلام علیکم!ميرا سوال transparent teeth braces کے حوالے سے ہے، میں طبی نقطہ نظر سے اس کا استعمال کرتا ہوں۔ یہ ایک خول کی مانند ہے۔ صرف اوپر والے جبڑے کے تمام دانتوں پر لگاتا ہوں اور کثرت استعمال کی وجہ سے اس میں باریک سوراخ و دراڑیں موجود ہیں اور اگر اس کو لگا کر کلی کی جائے تو پانی کے اس میں ٹھہرنے کے امکانات موجود ہیں جو بعد میں غیر محسوس طور سے رستے ہوئے حلق سے اتر سکتا ہے
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
ایک آدمی کی فیکٹری ہے، اس میں لاکھوں کی مشینری ہے لیکن حالات کی وجہ سے اس کی فیکٹری بند ہوگئی ہے اور اس کے پاس گھر کا خرچہ بھی نہیں ہوتا تو کیا اس کو زکوة دینا جائز ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
کیا اللہ تعالی کے ذاتی یا صفاتی ناموں میں سے کوئی نام بغیرلفظ عبد یا غلام کے رکھنا جائز ہے ؟ اور ’’ھو العلی العظیم ‘‘ کو سامنے رکھ کر کہنا کہ ’’علی ، اللہ کا نام ہے‘‘ کیسا ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
میری اہلیہ گھریلو خاتون ہیں، ان کے پاس سونا اور کچھ رقم ہے، اس سال ان پر ۴۴ہزار کی زکوۃ فرض ہوئی تھی، ان کے اکاؤنٹ میں ۵۰ہزا ر روپے ہیں، ہم دو منزلہ گھر میں رہتے ہیں جو کہ ہمارے والد صاحب کا ہے۔ میں ، میری بیوی اور بچہ دوسری منزل میں رہتے ہیں اور میرا چھوٹا بھائی، اس کی فیملی اور والدین پہلی منزل پر رہتے ہیں۔ وہ گھر میں نیا کچن بنوارہےہیں تاکہ ان کی جگہ الگ ہوجائے، گھر میں جب تعمیراتی کام مکمل ہوجائے گاتو میری منزل کا چولہا اور فریج نیچے چلاجائے گااور مجھے نیا خریدنا پڑے گا اور ہمارے پاس ۵۰ ہزار روپے ہی ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا ہم اس رقم سے چولہا اور فریج خرید لیں جو کہ ضرورت کی چیز ہے اور پھر زکوۃ ماہانہ بنیاد پر ادا کریں، یا پھر یہ کہ ہم پہلے زکوۃ ادا کریں اور سونا بیچ کر فریج اور چولہا خریدیں؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
کچھ لوگوں نے ائیر پورٹ سے عمرہ کے لیے احرام باندھ ليے تھے ، کرونا وائرس کی وجہ سے پروازیں منسوخ ہوگئیں اور ان لوگوں کو ائیر پورٹ سے واپس کردیا گیا اور اب یہ بھی کنفرم نہیں کہ اب یہ پابندی کتنے دنوں تک رہے گی۔ اس صورت میں احرام اتارنے یا نہ اتارنے کا شرعی حکم کیا ہے؟ نیز بعض لوگ ایسے ہیں کہ ہفتہ، دس دن کے بعد گورنمنٹ ملازمت سے چھٹیاں لینے یا دیگر مسائل کی وجہ سے عمرہ کے لیے نہیں جاسکتے، ایسے افراد کے لیے شرعی حکم کیا ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
ایک شخص نے مدینہ منورہ سے مکہ کا سفر کیا اور چونکہ اس وقت خانہ کعبہ میں طواف پر عارضی پابندی تھی اس لیے محض احرام کی چادریں لپیٹ لیں لیکن نہ احرام کی نیت کی اور نہ ہی تلبیہ پڑھا، اس کا ارادہ یہ تھا کہ مکہ میں جا کر دیکھے گا کہ اگر عمرے کی اجازت ہوئی تو عمرے کا احرام باندھ کر عمرہ کر لے گا۔ لیکن مکہ پہنچتے ہی پولیس نے ان سے زبردستی احرام کی چادریں اتروا لیں اور عمرے کی اجازت بھی نہیں دی۔ تو پوچھنا یہ ہے کہ اب وہ کیا کریں؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
ہم الحمد للہ اپنی اصلاح کی غرض سے مختلف حضرات کے بیانات سنتے رہتے ہیں، لیکن ایک بات ہمیں پریشان کرتی ہے، وہ یہ کہ جب رسول اللہ ﷺ کا نام مبارک آتا ہے تو اکثر خطیب جو درود پڑھتے ہیں وہ یا سمجھ نہیں آتا یا پھر انہوں نے کوئی مختصر درود بنایا ہوتا ہے، ممکن ہے کہ جلدی کی وجہ سے ایسا ہوتا ہو ، عموماً اس طرح کے الفاظ سننے میں آتے ہیں: ’’صلی سلم، صلم، صللا سلم، صم‘‘
اس حوالے سے یہ رہنمائی فرمائیں کہ مختصر درود کون کون سے ہیں؟ اورمذکوہ بالا الفاظ کا پڑھنا ٹھیک ہے یا نہیں؟ اگر نہیں تو ہماری کیا ذمہ داری بنتی ہے؟ کیا ہم اسے نظر انداز کردیں یا خطیب صاحب کی توجہ اس طرف کروائی جائے؟مزید یہ بھی بیان فرمائیں کہ ایک مجلس میں جتنی دفعہ رسول اللہ ﷺ کا نام آئے تو کیا ہر دفعہ درود پڑھنا لازم ہے؟ ہم تو بعض دفعہ پڑھتے ہیں اور بعض دفعہ رہ جاتا ہے، اگر لازم ہے تو ہم اور زیادہ احتیاط کریں۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
مسائل کی کتاب میں معذور کے بیان میں اس عبارت کا مطلب واضح فرمادیں:’’شرعاً معذور بن جانے کے بعد آئندہ پورے وقت میں بیماری کا پایا جانا ضروری نہیں، ہر وقت میں صرف ایک دفعہ بھی بیماری پائی گئی تو وہ معذور سمجھا جائے گا‘‘۔