Menu

Fatawaa

All Posts Term: جدید فقہی مسائل
38 post(s) found

قومی بچت بینک میں رکھی جانے والی رقم کا حکم

میری دادی نے کچھ پیسے قومی بچت بینک میں رکھوائے ہوئے ہیں، اس بینک سے ان کے پاس ہر ماہ منافع آتا ہے۔ میری دادی بیوہ ہیں، جن کے پاس آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ دادا کی پنشن سے بھی کچھ رقم ان کے پاس آتی ہے، کیا یہ رقم جو قومی بچت بینک سے حاصل کی گئی ہے، حلال ہے یا حرام؟ کیا یہ رقم صرف اس شخص کےلیے حرام ہے جس کے نام پر قومی بچت بینک میں اکاؤنٹ بناہوا ہے یا سب کے لیے؟ مثلا اگر دادی رقم حاصل کرکے اپنی اولاد کو دےدیں جس سے ان کے معاملات زندگی بحال ہوجائیں یا مدد ہوجائے یا اپنے گھر والوں کےلیے فرنیچر دلوادیں یاکسی کو مدد کی نیت سے دےدیں تو کیا یہ رقم وصول کرنے والے پر بھی حرام ہوگی؟اس رقم سے اگر وہ گھر کےلیے راشن دلوادیں تو کیا گھر کے باقی افراد کے لیے بھی یہ حرام ہوگا؟


سزائے موت دینے کا طریقہ

 شریعت میں سزائے موت کی کوئی معین صورت یعنی سر قلم کرنا یا پھانسی وغیرہ مقرر ہے یا قاضی کو موت کا طریقہ طے کرنے کا اختیار ہے یا انتظامیہ کو۔ نیز گولی سے مارنے کا شرعی  حکم کیا ہے؟


ماسک پہن کر نماز کا حکم

 جمعہ کی نماز سے قبل محلے کی مسجد کے امام صاحب نے فرمایا کہ ماسک پہن کر نماز نہیں ہوتی، ناک اور چہرا دوران نماز ڈھکا ہوا نہیں ہونا چاہیے۔ جن افراد نے بھی ماسک پہنا ہوا ہے اتار دیں۔ برائے مہربانی کسی مستند حوالے سے اس بات کی تصدیق کردیں۔


خواتین کےلیے نقلی بال، ناخن وغیرہ لگانا

کیا دلہن کو خوبصورتی کےلیے نقلی بال، نقلی پلکیں، نقلی ناخن وغیرہ کچھ دیر کےلیے مثلا آٹھ گھنٹے کےلیے لگاسکتے ہیں جو انسانی بال سے بنے ہوئے نہ ہوں؟ مزید یہ کہ دلہن کے ساتھ ساتھ جو خواتین کسی فنکشن کےلیے نقلی بال، ناخن، پلکیں (جو انسانی بال سے نہ بنے ہوں) لگواتی ہیں کیا خوبصورتی کےلیے ان کا لگانا جائز ہے؟


سزائے موت دینے کا طریقہ

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ شریعت  میں سزائے موت کی کوئی معین صورت یعنی سر قلم کرنا یا  پھانسی وغیرہ  مقرر ہے یا قاضی کو موت کا طریقہ طے کرنے کا اختیار ہے یا انتظامیہ کو ۔نیز گولی سے مارنے کا شرعی  حکم کیا ہے ۔بینوا توجروا

مسجد میں اہل کتاب کو عبادت کی اجازت

 امریکا میں ایک جگہ مسلمانوں کو چرچ میں جمعہ کی نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے، تو مسلمانوں کی طرف سے یہ بات کی جارہی ہے کہ ہمیں بھی رواداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مساجد میں ان (عیسائیوں ) کو عبادت کرنے کی اجازت دینی چاہیے، اس لیے کہ مساجد تو اللہ کی ہیں۔ جیسا کہ  سورۃ الجن میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے:وَّ اَنَّ الْمَسٰجِدَ لِلّٰهِ فَلَا تَدْعُوْا مَعَ اللّٰهِ اَحَدًا.  اسی طرح نجران سے کچھ عیسائی وفود مدینہ آئے تو آپﷺ نے ان کو مسجد نبوی میں عبادت کرنے سے نہیں روکا اور انھوں نے مشرق کی طرف رخ کرکے اپنی عبادت ادا کی۔ دورنبویﷺ میں اہل کتاب اور مشرکین کے احکامات الگ الگ نظر آتے ہیں ۔ جیسے مشرکین کو حرم سے نکالنے کا حکم اور قتل کا حکم جبکہ اہل کتاب کو کچھ نہیں کہاگیا اور ان کو اپنے معبد خانہ قائم رکھنے کی اجازت تھی ۔ اسی طرح سورہ جن مکی سورت ہے جبکہ مدینہ میں آپ ﷺ کا عمل بظاہر اس آیت کے خلاف نظر آتا ہے جبکہ سورۃ البقرۃ کی آیت۱۱۴ کی پیروی نظر آتی ہے اس کی کیا حکمت ہے؟رہنمائی فرمائیے۔



دانتوں کو جوڑنے والی تار کا استعمال

سوال:السلام علیکم!ميرا سوال transparent teeth braces کے حوالے سے ہے، میں طبی نقطہ نظر سے اس کا استعمال کرتا ہوں۔ یہ ایک خول کی مانند ہے۔ صرف اوپر والے جبڑے کے تمام دانتوں پر لگاتا ہوں اور کثرت استعمال کی وجہ سے اس میں باریک سوراخ و دراڑیں موجود ہیں اور اگر اس کو لگا کر کلی کی جائے تو پانی کے اس میں ٹھہرنے کے امکانات موجود ہیں جو بعد میں غیر محسوس طور سے رستے ہوئے حلق سے اتر سکتا ہے