Menu

Fatawaa

All Posts Term: علوم الفقہ
16 post(s) found

کسی شخص کے پاس رکھوائی گئی رقم کا حکم

 ایک ادارے نے ایک شخص کے پاس کچھ رقم رکھوائی، نو دس ماہ تک ادارے کو اس رقم کی ضرورت نہیں تو اس صورت میں کیا وہ شخص اس رقم کو اپنے استعمال میں لا سکتا ہے؟  وہ شخص اتنی استطاعت رکھتا ہے کہ مدت پوری ہونے پر اتنی رقم ادارے کو حوالہ کرے تو کیا پھر بھی وہی رقم رکھنا اور وہی رقم ادا کرنا ضروری ہے؟

مزارعت کی شرعی حیثیت

ایک ویڈیو بیان موصول ہوا جس میں یہ کہا گیا ہے کہ ’’مزارعت فقہ حنفی، امام ابوحنیفہ، امام شافعی وغیرہم رحمہم اللہ کے نزدیک حرام مطلق ہے، جس کی زمین ہے وہی کاشت کرے یا پھر زمین کسی دوسرے مسلمان بھائی کے حوالے کردے اور پھر اس سے کچھ نہ لے، متعدد احادیث میں یہ بات آئی ہے ۔ زمین میں مضاربت ممکن ہی نہیں ہے۔‘‘ اس کے بارے میں بتائیے کیا یہ بات درست ہے؟


صدقة الفطر سے متعلق سوال

May 08 2020
2
0
1۔ صدقۃ الفطر دیتے ہوے ہر روزے کا الگ الگ دینا ہوگا یا ایک ہی؟ مثلا: اگر گندم کے حساب سے دیں تو کیا پورے رمضان کا  100 روپیہ دیں یا پھر 3000 روپے دیں ہر روزے کا ٹوٹل کرکے؟
2۔ اگر میرے ابو مجھ سے کہیں کہ میں نے آپ کا صدقہ الفطر دے دیا ہے تو کیا میں اس کی تحقیق کروں ؟ کہ کہیں وہ بھول تو نہیں گئے وغیرہ۔ اگر ہاں تو کیسے؟ 

مسئلہ عشر

May 07 2020
13
0
 یہ جو فصل میں عشر ادا کرنا ہوتا ہے جیسے کپاس کی فصل ہے ایک لاکھ روپے پہ بکی ہے تو کیا اس پر عشر آئے گا یا اس  پیدار پر جو مجھے ستر ہزار روپے خرچ کرنا پڑا اور تیس ہزار کا منافع ہوا، اس منافع پر عشر لازم آئے گا؟ اور اگر مجھے اس میں نقصان ہوتا ہے مثلا ایک لاکھ کی پیداوار پر ایک لاکھ چالیس ہزار خرچ کرنا پڑا تو کیا اس صورت میں بھی عشر ادا کرنا لازم ہو گا؟ 


کیفر اور کومبچا چائے کا حکم

 Milk Kefir، Water Kefir، Kambocha Tea  ایک دوست نے ان چیزوں کے بارے پوچھا ہے کہ ان کا استعمال جائز ہے یا نہیں ؟کیفر ایک ایسا مشروب ہے جو دودھ یا پانی میں ایک خاص قسم کا بیکٹیریا شامل کر کے تیار کیا جاتا ہے (جس طریقے سے دودھ کو خمیر کر کے دہی بنایا جاتا ہے)۔ کیفر کے بیج کے فرق سے پانی، دودھ، یا چائے کی صورت میں مشروب تیار ہوتا ہے۔ مختلف بیکٹیریا پر مشتمل بیج شامل کرنے کے نتیجے میں دودھ یا پانی میں ایک گیس کاربن ڈائی آکسائڈ اور ایتھنول نامی ایک الکوحل پیدا ہوتا ہے، جس کا تناسب  ایک سے  تین فیصد ہوتا ہے۔ اس مشروب میں صحت افزا بیکٹیریا کثرت سے پیدا ہوتے ہیں، جو نظام ہاضمہ اور نظام مدافعت کو تقویت پہنچاتے ہیں۔پانی سے بنے کیفر مشروب اور کومبچا چائے میں بنیادی فرق یہ ہے کہ چائے میں کیفین شامل ہوتی ہے، جب کہ کیفر عام پانی، ناریل پانی یا جوس کو خمیر کر کے تیار کیا جاتا ہے۔