Menu

Fatawaa

All Posts Term: روزہ
49 post(s) found

والدىن كے منع كرنے پر نفلى روزہ ترك كرنے كاحكم

Dec 09 2020
1
0
اگر والدىن اپنى اولاد كو نفلى روزہ ركھنے سے منع كرتے ہوں تو اس كا كىا حكم ہے؟ اگر كوئى والدىن كے منع كرنے كے باوجود نفلى روزہ ركھے تو كىا ان كے كہنے پر روزہ توڑدىنا درست ہے، حالانكہ  روزہ ركھنے سے كسى كو نقصان نہ ہوگا، تب بھى؟

روزے کی حالت میں ناک میں پانی ڈالنا

Aug 22 2020
0
0
بعض اوقات غسل کرتے ہوئے ناک میں پانی ڈالتے ہوئے محسوس ہوتا ہے کہ کچھ تری سی حلق تک چلی گئی ہو، لیکن جب محسوس ہوا تو کوشش کی کہ کھانس کر اس کو حلق سے نکال دیا جائے۔ لیکن پھر بھی اگر کچھ تری سی اندر جاتی محسوس ہو تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟ اگر ٹوٹ جاتا ہے تو اس کی قضا ہوگی؟ اور اگر یہ معلوم نہ ہو کہ کتنے روزوں میں ایسا ہوا توکس طرح قضا ادا ہو گی؟ ناک میں پانی ڈالنے میں کوئی رعایت ہے؟ ورنہ اس میں اندیشہ ہوتا ہے کہ بار بار ایسا ہوگا؟

شوال کے چھ روزوں کا حکم

Jun 12 2020
43
0
 شوال کے چھ روزوں کا کیا حکم ہے؟ ایک مفتی صاحب کا کہنا ہے کہ شوال کے چھ روزوں کی احادیث کی صحت کا تین بڑے اماموں نے (امام ابوحنیفہ، امام مالک اور امام بخاری رحمہم اللہ نے) انکار کیا ہے، اسی طرح محقق علی الاطلاق علامہ ابن ہمام اور علامہ ابن نجیم شارح کنز الدقائق رحمہما اللہ نے ان روزوں کو ناجائز روزوں میں شمار کیا ہے۔

مسافر کےلیے روزے کا حکم

مشکوۃ اور ابوداود کے حوالے سے ایک روایت ملی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس مسافر کے پاس ایسی سواری ہو جو اس کو منزل مقصود پر پہنچادے تو وہ روزہ رکھے۔ کیا ایسی کوئی حدیث ہے؟ اگر ہے تو اس کی وضاحت بھی فرمادیں۔

ماہ رجب کے روزوں کی فضیلت والی احادیث

ماہ رجب کے روزے کی فضیلت کے حوالے سے درج ذیل  احادیث کے بارے میں بتائیے کیا یہ درست ہیں؟
۱۔حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا: جس نے ماہ حرام (رجب) کے تین روزے رکھے اس کےلیے نو سو سال کی عبادت کا ثواب لکھا جائے گا۔ (اللألی المصنوعۃ للسیوطی)
۲۔ فرمان مصطفی ﷺ ہے کہ رجب کے پہلے دن کا روزہ تین سال کا کفارہ ہے اور رجب کے دوسرے دن کا روزہ دو سال کا کفارہ ہے اور تیسرے دن کا روزہ ایک سال کا کفارہ ہے اور پھر ہر دن کا روزہ ایک ماہ کا کفارہ ہے۔ (الجامع الصغیر للسیوطی)

فرض نمازوں اور روزوں کی قضاء

Jun 01 2020
4
0
 میں ہر وقت سوچتی ہوں کہ میری چھ سال کی فرض نمازیں اور روزے جو قضاء ہوئے ہیں ان کو ادا کرو ں لیکن اس کا صحیح طریقہ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے ادا نہیں ہو رہے۔ کوئی آسان طریقہ بتائیں۔ جزاکم اللہ خیرا 

روزے کی فضیلت پر مشتمل ایک حدیث کی سندی حیثیت

درج ذیل حدیث کی سندی حیثیت پر رہنمائی فرمادیں:
 ایک بار موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے پوچھا: اے اللہ! آپ نے مجھے براہ راست کلام کے شرف سے نوازا ہے، کیا آپ نے یہ شرف کسی اور کو بھی عطا کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے موسیٰ: آخری زمانے میں میں ایک امت بھیجوں گا، جو حضرت محمد ﷺکی امت ہوگی، جو سوکھے ہونٹوں، سوکھی زبان، کمزور جسم، حلقوں والی آنکھوں، سوکھے جگر اور بھوک سے بدحال پیٹوں کے ساتھ مجھ سے دعا کریں گے، وہ تمہارے مقابلہ میں مجھ سے کہیں زیادہ قریب ہوں گے۔ جب تم مجھ سے گفتگو کرتے ہو تو تمہارے اور میرے درمیان ستر ہزار پردے ہوتے ہیں، لیکن افطار کے وقت میرے اور محمدﷺ کے امتی کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوگا۔ اے موسیٰ! میں نے اس بات کا ذمہ لیا ہے کہ افطار کے موقع پر میں کسی روزے دار کی دعا رد نہیں کروں گا۔سبحان اللہ!!

ملازمہ کے لیے روزہ توڑنے کا حکم

Apr 30 2020
2
0
 میں نے سنا ہے کہ اگر کوئی مزدور وغیرہ ہے جس کے لیے محنت و مشقت کے باعث  رمضان کے روزے رکھنا مشکل ہے ،تو اس کو بھی روزے چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے، اس کا حکم ایک مفتی صاحب نے بتایا تھا کہ وہ رمضان کا روزہ رکھے گا لیکن جب روزے کے دوران اس کی حالت بہت بگڑ جائے، بےہوش یا مرنے والی حالت ہوجاہے تو وہ اپنا روزہ افطار کرلے گا وہ ہر روز ایسا ہی کرے گا اور بعد میں جو روزے اس مجبوری کی وجہ سے کھولے  تھے ان کو پورا کرے گا کیونکہ وہ روزہ رکھنے کی استطاعت رکھتا ہے لیکن کام کی سختی کی وجہ سے اس کو جاری نہیں رکھ پاتا، سوال یہ ہےکہ اسی مجبوری والی صورت کے تحت گھر میں کام کرنے والی ملازمہ کو بھی یہی مشہورہ دے سکتے ہیں؟