دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
ہم لوگ اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کےلیے پورا سال قرآن پاک اور تسبیحات پڑھتے رہتے ہیں، سال کے خاص دن جسے برسی کہا جاتا ہے اس دن بھی ایصال ثواب کےلیے پڑھتے ہیں۔ لیکن ایک دوست کا کہنا ہے کہ پورا سال پڑھنا جائز ہےمگر برسی والے دن پڑھنا بدعت ہے۔ اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں کیا ان کی بات درست ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
میں نے 2019 میں اعتکاف کیا، میں مسجد میں اعتکاف کرنا چاہتی تھی لیکن گھر سے اجازت نہیں ملی اور گھر میں اعتکاف کیا، اس وقت میں اہل الحدیث کو follow کر رہی تھی اور ان کا کہنا ہے کہ عورت کا اعتکاف بھی مسجد میں ہے، میرا خیال تھا کہ کچھ نہ ہونے سے بہتر ہے گھر میں کرلوں، اور اس سال حج کا ارادہ تھا اور والد صاحب نے کہا اگر حج کے سلسلہ کے لئے نکلنا پڑے تو پہلے نیت کرتے وقت ہی شامل کر لیں، اور میں نے ایسے ہی نیت کی۔ کیا یہ اعتکاف مسنون ہے یا نفلی؟ مجھے اعتکاف کے مسائل کا علم نہیں تھا، دوران اعتکاف میں مغرب کے وقت کلی کے لئے washroom چلی جاتی اکثر، ایک روز فجر کے بعد قضاء حاجت کے بعد نیند میں محسوس ہوا کہ شاید پیشاب کے قطرے شلوار پر لگے ہیں، ممکن ہے وہ پہلے سے گیلی ہو، وہم ہوا ناپاکی کا، میں نے غسل کرلیا۔ اس سال معلوم ہوا کہ جو میں کلی کرنے کے لئے نکل جاتی تھی اس سے اعتکاف ٹوٹ جاتا ہے اور مجھے قضاء کرنی ہے، اب مجھے نہیں معلوم تھا کتنے دن کی قضاء ہے؟ تو اس سال میں نے اعتکاف کی نیت کی اور اس نیت میں شامل کیا کہ پچھلے سال میری قضاء پہلے ادا ہو ۔ دوپہر میں اعتکاف کے پہلے دن مفتی تقی عثمانی صاحب کی کتاب کا مطالعہ کرتے ہوئے معلوم ہوا، جو میری ناقص عقل کو سمجھ آیا کہ مسنون اعتکاف میں نیت یہ نہیں ہوسکتی، اور قضاء صرف ایک دن کی کرنی ہوگی اگر اعتکاف ٹوٹ گیا ہے۔ تو میں نے دعا کی یا اللہ اس اعتکاف میں، میں مسنون کی نیت کرتی ہوں اور قضاء کا مسئلہ میں رمضان کے بعد معلوم کر کے ادا کروں گی ان شاء اللہ۔
براہ کرم اب مجھے بتائیں کہ میرا پچھلا اعتکاف کون سا تھا؟ اور اس سال کون سا؟ مسنون یا نفلی؟ اور اب مجھے قضاء کتنے دن کی کرنی ہے؟ اگر بہتری اس میں ہے کہ قضاء کروں تو کتنے دن کی کروں؟ تاکہ میرا دل مطمئن ہو۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
کیا حروف ابجد کو ہی علم الاعداد کہا جاتا ہے کہ جس کی دین میں ممانعت ہے؟ اگر نہیں تو علم الاعداد سے کونسا علم مراد ہے؟ مزید یہ کی تسمیہ کی جگہ۷۸۶ کے عدد کا استعمال کرنا جائز ہے؟ اگر ہے تو کس حد تک اس کے استعمال کی گنجائش بنتی ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
بعض حضرات کہتے ہیں کہ میت کے طرف سے قربانی جائز نہیں۔ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے جو امت کے طرف سے قربانی کی تھی وہ آپ صلی الله علیہ وسلم کے ساتھ خاص ہے، محدثین کے اقوال سے اس پر دلیل دیتے ہیں۔ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی قربانی کرنے والی روایت کو محدثین کے اقوال کی روشنی میں ضعیف کہتے ہیں۔ اس کی تحقیق بھیج دیں، کیا واقعی اسی طرح ہے؟ ان روایتوں کے خاص اور ضعیف ہونے کا کیا جواب ہوگا؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مسئلہ ہذا کے بارے میں کہ میرے پاس کمیٹی میں تقریبا ایک لاکھ پچاس ہزار جمع کیا ہوا ہے اور دو لاکھ ادھار ہے۔ مجھ پر قرض ہونے کی بناپر بھی قربانی واجب ہے یا نہیں جبکہ میرے پاس گزر بسر کا کوئی بندوبست بھی نہیں ہے۔ کیا مجھے ادھار لے کرقربانی کرنی ہوگی؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
قربانی کے جانور کے گلے میں جو ہار وغیرہ ہوتے ہیں تو ان کا کیا حکم ہے؟ کیا انہیں صدقہ کرنا ضروری ہے؟ عام طور پر اس کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ اس حوالے سے وضاحت فرمائیں۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
ايك مسئلہ کی تحقیق فرمادیں۔ کیا ایک قربانی گھر کے تمام افراد (چاہے وہ کتنے ہی ہوں) کی طرف سے کافی ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
کیا کسی غیر محرم کی آواز سننا گناہ ہے؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں۔ ایک خاتون کی جانب سے درج ذیل دلائل آئے ہیں، ان پر رہنمائی فرمادیں۔ جب آپ کسی دوکان پر جاتے ہیں کچھ خریدنے اور وہاں کوئی خاتون بیچ رہی ہوتی ہیں، تو کیا آپ ان سے بات نہیں کرتے، جب آپ اپنی کسی خاتون رشتے دار سے ملتے ہیں اور وہ رشتہ دار محرم نہیں ہوتیں تو کیا آپ ان سے بات نہیں کرتے، کیا آپ انہیں خوش آمدید نہیں کہتے، کیا آپ ان سے اُنکا حال نہیں پوچھتے۔ دین کا مدار آرا پر نہیں ہے۔کوئی صحیح عالم یہ نہیں کہے گا کہ یہ حرام ہے، کیونکہ اس بات پر اجماع ہے کہ یہ حرام نہیں ہے، میں آپ کو بتاتی ہوں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا مردوں کو پڑھایا کرتی تھیں اپنی آواز سے۔ میں آپ کو بتاتی ہوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خواتین کی بات سنا کرتے تھے۔ سنن ابن ماجہ میں روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خواتین کے ایک گروہ کے پاس سے گزرے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف فرما رہی تھیں، وہ ایسے الفاظ کہہ رہی تھیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف ان میں بیان ہو اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا جس کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ جانتا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی ان سے محبت کرتے ہیں۔ اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کو کوئی گناہ کی بات کرتے سنتے تو کیا وہ ان کو نہیں روکتے، بالکل روکتے، کیوں کہ اس بات پر اجماع ہے کہ خواتین کی آواز کو سننا گناہ نہیں ہے۔ تو جو کوئی کہتا ہے کہ وہ گناہ ہے وہ مسلمان نہیں ہے کیونکہ وہ اجماع کے خلاف جا رہا ہے مسلمان علماء کے۔ کیونکہ میں نے آپ کو بتایا کہ یہ بات ثابت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے متعدد بار خواتین کی آواز کو سنا ہے اگر یہ گناہ ہوتا یا پھر خواتین کی آواز بھی عورة ہوتی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس بارے میں خاموش نہیں رہتے۔ جو لوگ اس کو حرام کہتے ہیں وہ عالم نہیں ہیں چاہے اس ملک میں ہوں چاہے کسی اور ملک میں۔ ہم اہل سنت والجماعت کے علماء کی پیروی کرتے ہیں ان کی نہیں جو اپنی آرا سے باتیں کرتے ہیں۔آپ کو چاہیے کہ دو کلمے شہادت کے کہیں اسلام میں داخل ہونے کے لیے۔ کیوں کہ جو یہ کہتا ہے کہ خواتین کی آواز سننا گناہ ہے، وہ اجماع کے خلاف کر رہا ہے۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
سوال نمبر1: درود ِتُنْجیینا کی فضیلت کیا ہے؟ کیا حاجتیں پوری کرنے کے لیے پڑھ سکتے ہیں، کوئ خاص تعداد معین کر کے پڑھنا چاہیے؟ یا چلتے پھرتے وضو بے وضو بھی پڑھ سکتے ہیں؟
سوال نمبر2: دعائے جمیلہ،سات سلام،اور سات حٰم انکی فضیلت کیا ہے؟ کسی خاص مقصد کا سوچ کر ہی پڑھے جا سکتے ہیں یا کبھی کبھی بغیر کسی مقصد کے بھی پڑھ سکتے ہیں؟ نیز کیا کوئی خاص تعداد مخصوص کر کے پڑھنا چاہیے؟
سوال نمبر3: طلاق کے بعد لڑکی کی دوسری شادی کے لیے کوئی خاص دعا بتا دیں؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
ہمارے ایک ٹیچر کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے استطاعت ہونے کے باوجود قربانی نہیں کی، جب لوگوں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ یہ کوئی لازم نہیں ہے، لوگوں نے خود سے لازم بنالیا ہے، اور اسی طرح کی بات حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ سے بھی منقول ہے۔ کیا یہ بات صحیح ہے؟