Menu

Fatawaa

All Posts Term: متفرق
68 post(s) found

حدیث میں وارد کھجوروں کے نام

Apr 24 2019
48
0

سوال:میں نے ایک مرتبہ سنا تھا کہ کھجور کے نام حدیث میں آئے ہیں ۔ایک عجوہ  دوسری عمبر لیکن تیسری کا نام مجھے یاد نہیں ۔برائے کرم بتادیں ؟


فیس بک کا غلط استعمال اور برے خیالات سے بچنے کا طریقہ

Apr 24 2019
21
0

سوال:السلام علیکم! میری عمر انیس سال ہے۔میرا فیس بک اکاؤنٹ ہے جس پر کچھ غلط قسم کے pagesکی طرف سے اچانک کوئی فحش تصویر سامنے آجاتی ہے لیکن پھر میں اسے دیکھنے سے رک نہیں پاتا ۔مجھے پتہ ہے کہ یہ غلط ہے اور میں گناہ کر رہا ہوں لیکن یہ میرے بس سے باہر ہے میں اس سے پیچھا کیسے چھڑاؤں۔مجھے کوئی دعا یا حدیث بتائیں جس کے ذریعے میں یہ چھوڑ دوں ۔مجھے احتلام ہوتا ہے کیا یہ بیماری ہے یا کیا ہے اور یہ کب رکے گا۔برائے مہربانی مجھے دونوں سوالوں کے جوابات احادیث کے مطابق دیں ۔


ولد الزنا کے احکام

Apr 24 2019
386
0

سوال:کیا اسلام نے ان بچوں کے لئے کوئی احکامات دیے ہیں ۔جب ان کا کوئی legal status نہیں ہے تو ولدیت نہیں ہوگی ۔وہ معاشرے میں فعال کردار کیسے ادا کرسکتا ہے ورنہ اس مسئلے کو حل نہ کرنے پر تومعاشرہ مجرم پیدا کرنے کا ذمہ دار ہوا۔ایسے بچوں کے ساتھ معاشرے کا سلوک کیسا ہونا چاہیے ۔کیا یہ ماں کے مال میں وراثت کا حصہ پا سکتے ہیں اور ان سے شادی کے سلسلے میں عام مسلمان کے لئے کیا حکم ہے؟


چاند دیکھنے میں اختلاف کا سبب

Apr 24 2019
43
0

سوال :میں آپ سے چاند کے بارے میں یہ سوال کرناچاہتی ہوں کہ جب ہم ایک امت ہیں تو پھر ہر ملک خود اپنا چاند کیوں دیکھتا ہے اور پھر اس میں بہت اختلاف ہوتا ہے ۔جس کی وجہ سے الگ الگ جگہ رمضان اور عید ہوتی ہے جبکہ ترکی وغیرہ میں تو سعودیہ کے حساب سے رمضان اور عید ہوتی ہے ۔یہ مسئلہ عوام میں اب بہت زیادہ زیر بحث آتا ہے؟


اہل کتاب کا ذبیحہ

Apr 24 2019
34
0

سوال:میرا دوست ابھی ابھی امریکا شفٹ ہوا ہے اور کھانے کی اشیاء خاص کر گوشت کے بارے میں بہت فکر مند ہے۔آپ سے درخواست ہے کہ رہنمائی فرمائیں آیا اہل کتاب کا ذبیحہ (اس معاشرے میں ذبح کرنے کے عرف کے ساتھ )جائز ہےیا کسی شرط کے ساتھ جائز ہے۔یہ بھی فرمایئے کہ اگرچہ ہمیں نہیں پتا کہ ذبح کرنے والے نے اللہ کا نام لیا ہے یا نہیں اور اگرچہ ہم نہیں جانتے کہ جانور کو ذبح کیا گیا ہے یا الیکٹرک شاک دیا گیا ہےتو ہمارے لئے کون سے راستے بچتے ہیں جن کے ذریعے ہم حلال گوشت حاصل کرسکیں ؟


پردے سے متعلق سوالات

Apr 24 2019
127
0

سوال نمبر 1:ایک مرد اور عورت پر شرعی پردہ کب فرض ہوتا ہے ؟

سوال نمبر 2:مرد وعورت کاشرعی پردہ کیا ہوگا(محرم نا محرم کی تمیز)

سوال نمبر3:اگر ایک ہی خاندان میں ساری شادیاں ہوگئی ہوں پھر محرم نا محرم میں فرق کرنا مشکل ہوجاتا ہے مثلا ًعورت کا بہنوئی اور جیٹھ ایک ہی ہو تو ان کے اور ان کی اولاد کے سامنے میں محرم نا محرم کی تمیز کس طرح ہوگی۔اسی طرح دیور اور ان کے بیٹے وغیرہ۔ ایک عورت کے لئے شوہر کی طرف سے ایک محرم اور نا محرم کی تمیز ؟

سوال نمبر4:کیا کسی نامحرم عورت کو سلام کیا جاسکتا ہے ؟