Aug
22
2020
قربانی کے جانور کے گلے میں جو ہار وغیرہ ہوتے ہیں تو ان کا کیا حکم ہے؟ کیا انہیں صدقہ کرنا ضروری ہے؟ عام طور پر اس کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ اس حوالے سے وضاحت فرمائیں۔
الجواب باسم ملهم الصواب
جانور کے گلے میں جو ہار وغیرہ ہوتے ہیں اس کو صدقہ کر دینا مستحب ہے لیکن اگر فروخت کر دیا تو اس کی قیمت کا صدقہ کرنا واجب ہے ۔
وإذا ذبحها تصدق بجلالها وقلائدها، كذا في السراجية. (الفتاوى الهندية، 5/ 300)
والله أعلم بالصواب
فتوی نمبر: 4498