Menu

Fatawaa

All Posts Term: متفرق
68 post(s) found

’’قصیدہ طوبی‘‘ پڑھنا

 مولانا موسی روحانی البازی رحمہ اللہ کا لکھا ہوا ’’قصیدہ طوبی فی اسماء اللہ الحسنی‘‘ پڑھنا کیسا ہے؟ اس کے بہت سارے فوائد بھی بتلائے جاتے ہیں۔ اس سے متعلق رہنمائی فرمادیں۔

پب جی گیم کا حکم

 ایک عرب شیخ نے لکھا ہے کہ ’’تقریباً نو مہینے پہلے مجھ سے پب جی گیم (PUBG) کے متعلق پوچھا گیا تھا تو میں نے اس کی حرمت کا فتوی دیا تھا اور یہ بیان کیا تھا کہ یہ بہت سی برائیوں کا ذریعہ ہے۔ پھر مجھے اس کے نئے اپ ڈیٹ ورژن کے متعلق پتہ چلا جس میں بتوں کی تعظیم کی جاتی ہے اور یہ بت نفع کے بھی مالک ہیں، نیز اس میں یہ بھی ہے کہ جو ان بتوں کی تعظیم کرے گا وہ طاقت ور اسلحہ حاصل کرسکے گا۔ یہ تو ظلم عظیم اور شرک اکبر ہے۔ لہذا ہر مسلمان پر واجب ہے کہ وہ اس گیم سے بچ کر رہے اور اپنی آل واولاد کو بھی اس سے دور رکھے۔‘‘ 
درج بالا فتویٰ کے بارے میں بتائیے کیا یہ بات صحیح ہے؟

صلاح الدین ایوبی رحمہ اللہ کی طرف منسوب قول

 ایک پوسٹ موصول ہوئی جس میں سلطان صلاح الدین ایوبیؒ کی طرف منسوب یہ ایک قول درج تھا، اس کے بارے میں بتائیے کیا یہ صحیح ہے؟
’’میری فتوحات کا راز یہ بھی ہے کہ مرتبے کا خیال کیے بغیر غدار کو دشمن سے پہلے ختم کرتا ہوں ، جتنے غدار میں نے مارے ہیں ان میں سے اکثر علماء تھے جو ایسے وسوسو ں کے موجد تھے جو قومی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کا باعث بنتے ہیں۔‘‘

خواب کی تعبیر

Jun 01 2020
0
0
 ميں اكثر یہ خواب دیکھتی ہوں کہ میں کسی کھلے گراؤنڈ میں ہوں لیکن مجھے نکلنے کا راستہ نہیں ملتا یا کبھی کسی بلڈنگ میں ہوتی ہوں اور وہاں سے نکلنے کا کوئی راستہ مجھے نہیں ملتا اور میرے پیچھے کچھ لوگ پڑے ہوتے ہیں جو مجھے نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، کبھی پانی بھرنا شروع ہوجاتا ہے جس میں میں ڈوب رہی ہوتی ہوں بڑی مشکل سے اٹھتی ہوں، کبھی بہت سارے دروازے ہوتے ہیں لیکن میں وہاں سے نکل نہیں پاتی، ہر خواب میں یہی ہوتا ہے کہ میں کسی چیز سے یا کچھ لوگوں سے بھاگ رہی ہوتی ہوں جو مجھے نقصان پہنچا رہے ہوتے ہیں۔ برائے مہربانی اس خواب کی تعبیر بتادیجیے۔

خواب کی تعبیر

Jun 01 2020
0
0
 میں نے ایک خواب دیکھا کہ میں ایک ادارے میں مقیم ہوں، اچانک بارش ہوتی ہےاورآسمان سے میری طرف ایک شہتوت کے درخت کی ٹہنی اور اس میں انگور کی بیل لپٹی ہوئی آ گری تو میں نے اس کو اورپودوں کے درمیان بودیا تاکہ یہ بھی پروان چڑھے۔ برائے مہربانی اس خواب کی تعبیر بتادیں۔ جزاک اللہ خیراً

میت کو خواب میں دیکھنا

May 09 2020
1
0
میت کو خواب میں دیکھنا کہ اسے بہت ٹھنڈ لگ رہی اور وہ سکڑ کر لیٹا ہے، اسی طرح اسی بندے کو دیکھنا کہ وہ بیمار ہے اور بینچ پر لیٹا ہے تو اس خواب کی تعبیر بتادیں اور اگر برا خواب ہے تو کیا صدقہ کریں؟ایک ہی شخص کو دو لوگوں نے ان دو حالتوں میں دیکھا ہے۔


قومی بچت بینک میں رکھی جانے والی رقم کا حکم

میری دادی نے کچھ پیسے قومی بچت بینک میں رکھوائے ہوئے ہیں، اس بینک سے ان کے پاس ہر ماہ منافع آتا ہے۔ میری دادی بیوہ ہیں، جن کے پاس آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ دادا کی پنشن سے بھی کچھ رقم ان کے پاس آتی ہے، کیا یہ رقم جو قومی بچت بینک سے حاصل کی گئی ہے، حلال ہے یا حرام؟ کیا یہ رقم صرف اس شخص کےلیے حرام ہے جس کے نام پر قومی بچت بینک میں اکاؤنٹ بناہوا ہے یا سب کے لیے؟ مثلا اگر دادی رقم حاصل کرکے اپنی اولاد کو دےدیں جس سے ان کے معاملات زندگی بحال ہوجائیں یا مدد ہوجائے یا اپنے گھر والوں کےلیے فرنیچر دلوادیں یاکسی کو مدد کی نیت سے دےدیں تو کیا یہ رقم وصول کرنے والے پر بھی حرام ہوگی؟اس رقم سے اگر وہ گھر کےلیے راشن دلوادیں تو کیا گھر کے باقی افراد کے لیے بھی یہ حرام ہوگا؟

ایک ادارے کے ملازم کا دوسرے ادارے کےلیے کام کرنا

اس بارے میں علماء کرام کیا فرماتے ہیں کہ پاکستان کے تقریباً ہر سرکاری ادارے مثلاً بجلی، گیس، انکم و سیلز ٹیکس، کسٹم، ہسپتال (ڈاکٹرز) ، پاسپورٹ، شناختی کارڈ کے اکثر ملازمین الا ماشاءالله سرکاری ملازمت کے ساتھ ساتھ اسی ادارے سے وابستہ سائلین کے لئے ایجنٹ کا کام کرتے ہیں یا پھر شام کے اوقات میں اسی ادارے سے متعلق مسائل کے حل کےلیے خدمات دینے کےلیے اپنا دفتر بھی چلا رہے ہوتے ہیں اور ان خدمات کے عوض سائلین سے تھوڑی یا زیادہ رقم بھی وصول کرتے ہیں اور اپنے ادارے سے بھی مکمل تنخواہ حاصل کرتے رہتے ہیں جبکہ پاکستانی قانون کے مطابق ملازمت میں رہتے ہوئے ادارے کا ملازم اپنی آمدنی بڑھانے کےلیے دوسرا کوئی کام نہیں کر سکتا تو پھر اس طرح سے حاصل ہونے والی آمدنی کے بارے میں کیا حکم شرعی ہے؟ اگر ان کاموں سے حاصل رقم صحیح نہیں اور اب کوئی اپنی اصلاح کر لے تو اس کےلیے کیا ہدایات ہیں؟ گزارش ہے مدلل اور مفصل جواب عنایت فرمائیں۔