Menu

Fatawaa

All Posts Term: عقائدو ایمانیات
33 post(s) found

نماز چھوڑنے پر کفر کا حکم لگانا

یہ حدیث مبارکہ سند اور صحت کے اعتبار سے کس درجہ کی ہے ’’من ترك الصلوة متعمدا فقد كفر‘‘ نيز اگر یہ حدیث مبارکہ دلیل اور حجت کی حیثیت رکھتی ہے تو پھر آجکل ہماری نجانے کتنی صلواتیں (نمازیں) چھوٹ جاتی ہیں یا رہ جاتی ہیں تو کیا ہر صلوٰۃ چھوٹ جانے یا ترک ہو جانے پر ایمان اور نکاح کا اعادہ اور تجدید ضروری ہو گا؟ کیونکہ اگر کلمہ کفر جیسے زبانی فعل سے نکاح منسوخ ہوگیا تو صلوٰۃ چھوٹ جانا تو عملی کفر ہوا اس لحاظ سے یہ زیادہ خطرناک ہونا چاہیے؟

فرائض کا علم

درج ذیل سوالات کے جوابات مطلوب ہیں: 
1۔ ایک مسلمان پر کیا کیا چیزیں فرض ہیں جن کے بارے میں سوال ہوگا؟ نماز، روزہ، زکوۃ، حج، قربانی، شرعی لباس، حقوق العباد کی ادائیگی اور تمام گناہوں سے بچنا۔ ان کے علاوہ ایسی کونسی چیزیں ہیں جن کے بارے میں سوال ہوگا؟
2۔ قرآن کریم پڑھنا سمجھنا فرض عین ہے؟
3۔ کون سا علم حاصل کرنا فرض عین ہے؟ اور عقائد کا علم کس حد تک واجب ہے اور کیا کیا چیزیں عقائد میں ضروری ہیں؟

صحابہ کرام کےلیے رضی اللہ عنہ کہنا

پورے قران میں ایک بار یہ آیت ہے، سورۃ الاحزاب میں ہے: ان الله وملائکته یصلون علی النبی یا أیها الذین امنوا صلوا علیه وسلموا تسلیما. اس کے حکم سے مؤمنین نماز تک میں درود و سلام پڑھتے ہیں ’’علی محمد وآل محمد‘‘ نماز سے باہر’’وعلی اصحابه‘‘ کہتے ہیں، مگر نماز میں نہیں کہتے۔
پورے قران میں 5 بار ’’رضی اللہ عنہ‘‘ آیا ہے۔ مگر ایک بار بھی یہ حکم نہیں فرمایا کہ تم بھی کہو’’رضی اللہ عنہ‘‘، دوسری بات یہ کہ پانچوں جگہوں پر’’رضی اللہ عنہ‘‘ مومنین کیلئے آیا ہے۔ ایک بار بھی"اصحاب"کے کلمہ کے ذکر کے ساتھ نہیں ہے۔ سورۃ الفتح میں باوجود یہ کہ"صحابہ" بیعت کر رہے تھے مگر "عن الاصحاب" نہیں فرمایا۔ بلکہ "عن المؤمنین" فرمایا۔ میری نظر سے کوئی ایسی آیت نہیں گزری جس میں اللہ تعالی نے درود کی طرح "صحابہ" کےلیے’’رضی اللہ عنہ‘‘ کہنے کا امت کو یا غیر’’صحابہ‘‘کو حکم فرمایا ہو۔ آپ کے علم میں ایسی آیت ہو تو میری ضرور رہنمائی کریں۔
اور میں جاننا چاہتی ہوں کہ "محمد وآل محمد" پر درود وسلام تو ہم اس آیت میں حکم کی وجہ سے پڑھتے ہیں۔ مگر’’صحابہ‘‘کے نام کے ساتھ کس آیت کے حکم سے ’’رضی اللہ عنہ‘‘ پڑھتے ہیں؟
 یہ ایک شیعہ مبلغہ کے سوالات ہیں، وہ ہمیں کلاسز میں بھی پریشان کرتی ہیں۔ اب میسجز کے ذریعے کام کر رہی ہیں، جب بھی دلیل سے جواب دیں تو ان کے پاس نیا سوال ہوتا ہے۔ آپ مدلل جواب بتادیجئے۔ 

نیند کی وجہ سے نماز قضاء کرنا اور وعدہ رزق

سوال نمبر۱: بعض اوقات شدید تھکاوٹ یا نیند کا معاملہ ہوتا اور عین اس وقت نماز کا وقت ہو جاتا ہے ایسی حالت میں نماز ادا کرنا بڑا مشکل ہو جاتا ہے کیا اس حالت میں ہم نماز قضا کر کے پڑھ سکتے ہیں؟
سوال نمبر۲: دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ بات درست ہے جو رزق انسان کے نصیب میں لکھ دیا گیا ہے اسے اتنا ہی ملے گا چاہے اب انسان آٹھ گھنٹے کام کرے یا چوبیس گھنٹے کام کرے، انسان کا جو رزق لکھ دیا گیا اس سے زیادہ نہیں مل سکتا اسے تفصیل سے بیان کردیجیے۔


جھوٹے مدعی نبوت کو قتل کرنا

ایک قادیانی شخص جو نبوت کا دعویدار بھی تھا، اسے ایک مسلم بھائی نے دعویٰ نبوت کی سزا کے طور پر قتل کر دیا، کیا اسلام ایسے قتل کو جائز قرار دیتا ہے؟ یا ایسے دعویدار کا قتل و سزا حکومت کی ذمہ داری ہے؟

بوہری لڑکے سے نکاح

کیا ایک سنی مسلمان لڑکی کا نکاح بوہری شیعہ لڑکے سے کیا جا سکتا ہے یا کرنا جائز ہے یا حرام ہے؟ اگر انجانے میں ایسا ہو چکا ہو تو اس سے ہونے والی اولاد کے بارے میں شریعت کیا رہنمائی کرتی ہے؟ مہربانی ہوگی تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔