دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
حضرت مفتی صاحب یہ فرمائیں، آج کل جو آٹومیٹک کپڑے دھونے کی مشین استعمال ہورہی ہے، جس میں صرف کپڑے ڈال کر وقت طے کرنا پڑتا ہے جس میں مشین ایک بار سرف میں کپڑے دھوتی ہے اور پھر سارا پانی پھینک کر دوبارہ پانی لے کر کھنگالتی ہے اور پھر کپڑے نچوڑتی ہے۔ اگر اس میں پاک کپڑوں کے ساتھ ناپاک بھی ڈال دیے جائیں تو کیا سارے پاک ہوجائیں گے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
امام اگر کسی کے انتقال پرنماز کے بعد سورۃ الفاتحہ اور سورۃ الاخلاص اجتماعی طور پر پڑھا کر ایصال ثواب کے لیے دعا کرے تو کیا یہ عمل درست ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
۲۰۰۷ء میں میرے والد صاحب کا انتقال ہوگیا، ان کے انتقال کے بعد میری پڑھائی کی ذمہ داری میرے ماموں نے لی، ۲۰۱۴ء میں انہوں نے مجھے دارالعلوم کراچی میں داخلہ دلوایا، چونکہ میں پہلی مرتبہ گھر سے اتنا دور آیا تھا اس لیے میرا دل نہیں لگا اور میں نے مدرسہ چھوڑدیا، پھر ماموں کے گھر ہی میں دو سال رہا، گھر کے کام وغیرہ کرتا تھا، پھر مجھے شوق ہوا جامعۃ الرشید کا، لیکن وہاں کتابیں زیادہ ہونے کی وجہ سے میں نہیں پڑھ سکا، یعنی مجھے دو مرتبہ عالم بننے کا موقع دیا گیا حالانکہ دنیا کا اصول ہے کہ بندہ کو تین مرتبہ موقع ملنا چاہیے۔ اب یہی ماموں کہتے ہیں کہ میں نے تم پر اتنے پیسے خرچ کیے ہیں اب کام کرو اور پیسے کماؤ۔ والدہ کی دوسری شادی ہوگئی ہے وہ بھی کہتی ہیں کہ کام کرو، دادا دادی بھی کہتے ہیں کہ کام کرو، دو چھوٹے بہن بھائی ہیں۔ مجھے بہت شوق ہے باقاعدگی سے شریعت وطریقت سیکھنے کا، میں دین کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، خصوصاً امت کے نوجوانوں کی تربیت کے حوالے سے کام کرنا چاہتا ہوں۔ ہمارے خاندان میں ایک بھی مولوی نہیں ہے اور ہی کوئی حافظ۔ میں اگر کمانے لگ گیا تو پھر دین کےلیے وقت نکالنا مشکل ہوجائے گا۔ ذیل میں اپنے چند سوالات درج کیے ہیں، ان کا جواب عنایت فرمائیں۔
۱۔ گھر والے سخت مخالف ہوں تو ان کی اجازت کے بغیر عالم بننے کےلیے گھر سے چلے جانا شرعًا کیسا ہے؟
۲۔ وہ کون سے کام ہیں جن میں والدین کی نافرمانی جائز ہے؟
۳۔ صحبت اہل اللہ کے فوائد کیا ہیں؟
۴۔ طریقت سے کیا مراد ہے؟
۵۔ پیری مریدی کیا چیز ہے؟
۶۔ خانقاہ میں کتنے دن رہنے سے تبدیلی محسوس ہوتی ہے؟
۷۔ زہد کیا چیز ہے؟
۸۔شریعت میں غیرت لفظ کے کیا معنی ہیں؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
تلاوت قرآن چاہے ایصال ثواب کےلیے ہو یا برکت کےلیے ـ ہر دو صورت میں اس کے لیے طلبہ وغیرہ کو جمع کرنے کا اہتمام کرنا کیسا ہے ـ جیسے آج کل مروجہ قرآن خوانی میں ہوتا ہےـ اور اس پر اجرت لینا اور کھانا کیسا ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
آج کل ایک بیماری عام ہورہی ہے جسے کورونا وائرس کہا جارہا ہے، اس سے اور دیگر بیماریوں سے بچنے کےلیے ایک دعا ہے، جو شخص وہ دعا پڑھتا ہے اللہ تعالی اس کی حفاظت فرماتے ہیں۔ وہ دعا یہ ہے: الحمد لله الذي عافاني مما ابتلاك به وفضلني علی كثير ممن خلق تفضيلا. سوال یہ ہے کہ اس دعا کی جو فضیلت اوپر ذکر ہوئی کیا یہ حدیث سے ثابت ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
میرا سوال یہ ہے کہ نان الکوحولک پرفیومز عورتوں کے لیے جائز ہیں یا نہیں اور اگر نہیں تو کیا وجہ ہے؟