دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
وہ کپڑے جس میں میت کا انتقال ہوا ہے، ان کا کیا حکم ہے؟ کیا ہم خود پہن سکتے ہیں یا اسے کسی کو دے دیں یا زمین میں دبادیں؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
سوال نمبر۱:والدین کی وراثت میں ایک بھائی اور دو بہنوں کے درمیان سو روپے کس طرح سے تقسیم کرنا ہے؟
سوال نمبر۲: اگر غیر شادی شدہ بھائی کا انتقال ہو چکا ہے اور اس کی وراثت میں ایک بھائی اور دو بہنیں ہیں تو ان کے درمیان سو روپے کی تقسیم کیسے ہوگی؟ ان ایک بھائی ، دو بہنوں میں ایک غیر شادی شدہ ہے۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
میرے دوست کی پھوپھو کا انتقال ہوگیا ہے، ان کے نہ والدین زندہ ہیں اور نہ اولاد۔ پھوپھو کو ملاکر کل تین بہنیں اور دو بھائی تھے، جن میں سے ایک بہن زندہ ہے باقی سب کا انتقال ہوچکا ہے، ایک بہن جس کا انتقال ہوگیا ہے اس کے تین بچے ہیں اور ایک بھائی کی ایک اولاد ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا کل اثاثے کی حق دار بہن ہوگی یا باقی مرحوم بہن بھائیوں کی اولاد میں بھی تقسیم ہوگی؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
میری ساس کا انتقال ہوا تو سب سامان بہن بھائیوں نے باہمی مشاورت سے بانٹ لیا تھا۔ کچھ برتن یہ کہہ کر میرے گھر رکھوادیے کہ کبھی کسی کے گھر میں دعوت یا کسی ضرورت کے وقت کوئی کمی ہو تو وہ یہ برتن منگواکر استعمال کرلیں گے، مگر ڈھائی سال میں کچھ خاص کام نہیں آئے بلکہ میں ان برتنوں کی حفاظت کی ذمہ داری سے تھک گئی ہوں، دوسرا یہ کہ یہ برتن میرے گھر میں ہیں لیکن نہ میں اس کی مالک ہوں نہ میرے شوہر۔ ساس کے ساتھ میں رہتی تھی اور یہ چیزیں میرے استعمال میں تھیں اور مجھے اب بھی ا ن کی ضرورت ہے کیوں کہ میرے شوہر کی جاب بھی نہیں ہے۔ اب جبکہ کسی اورکو ان کی ضرورت بھی نہیں ہے اور میں بھی یہ مسئلہ اٹھانا نہیں چاہتی کہ ان کو بانٹ لیا جائے تو ایسی صورت میں میں کیا کروں؟ میرے شوہر کہتے ہیں کہ تم انہیں استعمال کرلو لیکن یہ بات میرے دل کو نہیں لگتی، اور کیا سب کو سامان دے کر بٹوارہ کردوں یا شوہر کی بات مان لوں کہ وہ بھی تو اولاد ہی ہیں۔برائے مہربانی میرے مسئلے کا حل بتا دیں۔