Oct
21
2020
ایک عزیز نے کچھ سالوں قبل تفسیر کا ایک مکمل سیٹ عنایت کیا تھا۔ کیا اس کو فروخت کیا جا سکتا ہے؟
الجواب باسم ملهم الصواب
کسی کے ہدیے کی اصل قدر دانی یہ ہوتی ہے کہ اس سے بھرپور استفادہ کیا جائے، اس لیے بہتر تو یہ ہے کہ تفسیر قرآن کریم کو اپنے مطالعے میں رکھا جائے اور قرآن کریم کے ہر ہر حکم پر عامل رہے۔ لیکن کسی وجہ سے بیچنا پڑ جائے تو بیچنا بھی شرعًا جائز ہے۔
هي لغة التفضل على الغير بما ينفعه ولو غير مال...واصطلاحا...(هي تمليك العين بلا عوض)...وحكمها ثبوت الملك للموهوب له. (البحر الرائق، كتاب الهبة)
والله أعلم بالصواب
فتوی نمبر: 4271