Apr
25
2019
سوال: اگر روزہ کی حالت میں دوران وضو ناک میں پانی ڈالتے ہوئے پانی حلق میں چلا جائے تو اس صورت میں روزہ باقی رہتا ہے یا ٹوٹ جاتا ہے؟برائے مہربانی اس کا جواب حوالے کے ساتھ دیدیں۔جزاک اللہ
الجواب باسم ملھم الصواب
أحمدہ و اصلی علی رسولہ الکریم ،اما بعد:
اگرروزہ کی حالت میں وضو کرتے ہوئے ناک میں اس شدت سے پانی ڈالا کہ وہ دماغ یا حلق تک پہنچ گیا اور پھر پیٹ میں چلا گیا تو ایسی صورت میں روزہ فاسد ہوجائے گا، اور اگر پانی دماغ یا حلق کے راستے پیٹ تک نہیں پہنچا تو ایسی صورت میں روزہ فاسد نہیں ہوگا۔(1)
واللہ اعلم بالصواب
1۔وما وصل إلى الجوف أو إلى الدماغ عن المخارق الأصلية كالأنف والأذن والدبر بأن استعط أو احتقن أو أقطر في أذنه فوصل إلى الجوف أو إلى الدماغ فسد صومه(بدائع الصنائع،کتاب الصوم،فصل ارکان الصیام)