Menu

Blog

تعارف نامہ فقہ اکیڈمی

May 26 2020

تعارف

فقہ اکیڈمی، پاکستان

موجودہ دور مغربی فکر و فلسفے کا دور ہے۔ المیہ یہ ہے کہ مسلمان بھی اس ملحدانہ مغربی فلسفے کے سامنے مغلوب اور بے بس نظر آتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ علمی سطح پر الحاد و مادہ پرستی کی اس یلغار کے آگے بند باندھا جائے اور دین اسلام کی تعلیمات کو عوام الناس کے سامنے وقت کے محاورے اور اسلوب میں پیش کیا جائے۔

الحمد للہ اس مقصد کے حصول کے لیے فقہ اکیڈمی جید علماےکرام اور مشائخ عظام کی سرپرستی میں مصروف عمل ہے۔ جس کے تحت مختلف شعبہ ہائے زندگی اور متنوع عمروں سے تعلق رکھنے والے افراد کو دین کی بنیادی اور تفصیلی تعلیمات سے آراستہ کرنے کے لیے مختصر و طویل دورانیے کے کورسز جاری ہیں۔

چوں کہ فی زمانہ دین کے نام پر التباس و ابہام پیدا کر کے لوگ ہدایت کے نام پر الحاد و تجدد کو عام کر رہے ہیں اس لیے مناسب معلوم ہو تا ہے کہ ادارے کا مسلک ومشرب بھی تعارف کی غرض سے آغاز ہی میں  واضح کر دیا جائے۔

الحمد للہ یہ ادارہ اہل السنۃ والجماعۃ کی برصغیر میں شاخ یعنی اکابر علماے دیوبند کے دینی رخ اور مسلکی مزاج کا التزام کرتاہے نیز فقہ حنفی میں علماے دیوبند کے فتوے کا پابند ہے۔

تعلیمی امور

ادارے کے تمام  تعلیمی امور  فقہ اکیڈمی کی مجلسِ تعلیم(Academic Council) کی نگرانی میں  سر انجام پاتے ہیں۔ یہ مجلس ادارے کے مدیر، نائب مدیر، ناظم تعلیم اور کل وقتی اساتذہ پر مشتمل ہے، جس کے تحت جاری کورسز  اور ان میں شریک طلبہ کی کارکردگی کی نگرانی، اور نئے تعلیمی منصوبہ جات پر مشاورت کی جاتی ہے۔

مجلس کے تحت طلبہ کی تعلیمی  اور  اخلاقی   نشو و نما کی کڑی  نگرانی کی جاتی ہے۔ الحمدللہ  بیرونِ شہر اور بیرونِ ملک سے آئے ہوئے طلبہ کے لیے قیام و طعام کی سہولیات دستیاب ہیں۔ رہائشی طلبہ    کی تعلیم و تربیت پر خصوصیت کے ساتھ توجہ دی جاتی ہے، جس کے لیے دن بھر کا ایک مؤثر نظام الاوقات مرتب کیا گیا ہے۔ عربی زبان میں طلبہ کی استعداد کو بڑھانے کے لیےجامع  نظام العمل مرتب کیا گیا ہے۔ عربی  تکلم  میں ماہر اساتذہ کرام کی نگرانی میں اس بات کی کوشش کی جاتی ہے کہ طلبہ نہ صرف عربی نصابی کتب کےسمجھنے اور عبارت خوانی کی قابلیت حاصل کر سکیں، بلکہ جدید عرب مقررین و مدرسین کے بیانات اور رسائل و جرائد  میں آنے والے مضامین  کو بھی سمجھنے کی صلاحیت پیدا کر سکیں۔

 ایک امتحانی کمیٹی کی نگرانی میں  سہ ماہی بنیادوں پر سالانہ  3امتحانات منعقد کیے جاتے ہیں۔  ہر سہ ماہی کے اختتام پر امتحانی ہفتہ منعقد کیا جاتا ہے، جس میں  2 دن مراجعت و تکرار  کے لیے  مختص ہوتے ہیں، جبکہ 5 دن میں تمام درجات کے امتحانات اجتماعی طور پر منعقد کیے جاتے ہیں۔  درس گاہوں میں طلبہ کی بروقت اور مکمل حاضری کو یقینی بنانے کے لیے  حاضری کے اندراج  اور  جائزے کا ایک مؤثر نظام رائج ہے۔

بیرون کے طلبہ  کےلیےشرائط داخلہ

ادارے کے دروازےاول روز سے دنیا بھر کے ان طلبہ کے لیے کھلے ہوئے ہیں جو یہ چاہتے ہوں کہ علم دین حاصل کرکے اپنے اپنے علاقوں میں جاکر اسے دوسروں تک پہنچائیں اورانسانیت کی تعمیر و اصلاح میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ایسے طلبہ کے لیے درج ذیل امور لازمی ہیں:

·       قرآن کریم ناظرہ پڑھ چکے ہوں۔

·       ادارے میں  ذریعۂ تعلیم اردو ہے، اس لیے طالب علم کی اردو زبان سے کچھ نہ کچھ مناسبت ضروری ہے۔

·       طالب علم کے لیے ضروری ہے کہ اپنے ملک میں موجود پاکستانی سفارت خانے سے  ویزا حاصل کرے۔

·       آمد و رفت کے اخراجات کا طالب علم خود ذمےدار ہوتا ہے، البتہ  طلبہ کو داخلے کے بعد تعلیم،کتب،علاج ،کھانے پینے اور ادارے کے ہاسٹل میں رہائش کی سہولتیں بلامعاوضہ مہیا کی جاتی ہیں۔

ضمانت نامہ

بوقتِ داخلہ اپنے علاقے کے معتبرو معروف عالمِ دین کی جانب سے درج ذیل  مضمون پر مبنی ضمانت نامہ بھی جمع کرانا ضروری ہوگا کہ ’’میں موصوف (طالبِ علم) کو ذاتی طور پر جانتا ہوں، اور میری معلومات کی حد تک موصوف کسی ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہیں جو ملک و ملت اور ادارۂ  ہذا  کے مفاد کے منافی ہو‘‘۔

ادارے کے مصارف

فقہ اکیڈمی ایک غیر سرکاری تعلیمی و تحقیقی ادارہ ہے جس کی شرعی حیثیت وقف کی ہے۔ اس کی کوئی مستقل آمدن نہیں اور نہ ہی حکومت سے کوئی مالی امداد وصول کی جاتی ہے۔الحمد للہ!ادارے کے جملہ مصارف اللہ تعالیٰ خاص اپنے فضل و کرم سے اصحابِ خیر  حضرات کے ذریعے پورے فرما رہے ہیں۔

ادارے میں اس بات کا مکمل اہتمام کیا جاتا ہے کہ ہر ’’مد‘‘کی رقم صرف اس کےشرعی مصرف پر خرچ کی جائے،چنانچہ معمول یہ ہے کہ زکوۃ کی رقم صرف مستحق اشخاص پر خرچ کی جاتی ہے،اساتذہ کرام اور عملے کی تنخواہیں اور دیگر مصارف عمومی عطیات سے پورے کیے جاتے ہیں۔

ادارے میں حسابات کا ایک مستقل شعبہ ہے جس میں محاسب Accountant اور ان کے معاونین موجود ہیں جو آمدن اور خرچ کا باقاعدہ اندراج کرتے ہیں،زکوۃ،صدقات اور عطیات کی وصولی پر رسید جاری کرتے ہیں۔ادارے کے تمام حسابات کا سرکاری سطح پر سالانہ آڈٹ کروایا جاتا ہے۔

اس وقت ادارے کے اساتذہ کرام اور ملازمین کی ماہانہ  تنخواہیں ، دیگر یوٹی لیٹی بلز وغیرہ اور طلبہ کےوظائف کا ماہانہ  خرچہ تقریباً ساڑھے سات لاکھ روپے ہے جبکہ  تقریباً پانچ لاکھ زکوۃ کی رقم ماہانہ مستحقین میں تقسیم کی جاتی ہے۔ادارے کے اساتذہ کا جذبہ سلف صالحین کے طریقے پر دین اسلام اور علوم اسلامیہ کی خدمت کرنا ہے،اپنی شہرت اور بڑی بڑی تنخواہوں سے بے نیاز ہوکر وہ کم سے کم تنخواہوں پر قناعت کرتے ہوئے خدمت دین سرانجام دیتے ہیں۔وللہ الحمد

فقہ اکیڈمی کے تحت جاری مختلف تعلیمی کورسز

 اور ان کا نصاب

الشهادة الدراسية في

العلوم الإسلامية

خدمت دین کے خواہش مند جدید تعلیم یافتہ حضرات کے لیے باقاعدہ تحصیل علم کا جامع اور مستند پانچ سالہ نصاب

يك سالہ

تعليم الاسلام کورس

جدید تعلیم یافتہ حضرات و خواتین کے لیے بنیادی اور نا گزیر علم دین کے حصول کا باقاعدہ یک سالہ منصوبہ

حلقات و  دوراتِ دينیہ

اتوار اور شام کے اوقات میں دروس قرآن کےحلقہ جات ، تجوید اور عربی گرامر پر مشتمل  مختصر دورانیے کے  کورسز

دراساتِ دينیہ

تعلیمی یا معاشی سرگرمیوں میں مشغول حضرات کے لیے شام کے اوقات میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مطابق  

دو سالہ نصاب

الشهادة الدراسية في العلوم الإسلامية

Five Years Degree Program

in Islamic Studies

تعارف

 علومِ دینیہ ایک بحر بے کنار کی مانند ہیں۔ ایک طالب علم کے لیے اس سمندر کی وسعتوں کاکما حقہ ادراک مشکل ہی نہیں نا ممکن معلوم ہوتا ہے۔ اگر کو ئی شخص علومِ دینیہ کے کسی ایک بھی گوشے میں سلفِ صالحین کے کام کا احاطہ کرنا چاہے تو گزشتہ چودہ صدیوں کا تراثِ علمی اُسے اپنی جانب دعوتِ فکر دیتا ہے۔

پیش نظر پانچ سالہ نصاب کی تدریس کا مقصدیہ ہے کہ طلبہ کو روایتی طرز پرعلوم دینیہ کے ایک جامع نصاب سے گزارا جائے تا کہ انھیں گہرائی اور گیرائی کے ساتھ علوم کی مزید تحصیل کی ترغیب و تشویق ہونیز وہ مؤثر انداز میں داعئ دین کا کردار ادا کر سکیں۔

 جامعہ سے الحاق

فی الوقت طلبہ کو بیچلرز اور ماسٹرز کے پرائیویٹ امتحانات بھی دلوائے جائیں گے اورمستقبل میں بین الاقوامی سطح کی جامعات سے الحاق  کیا جائے گا ۔ ان شاء اللہ

مقاصد

اس نصاب کے مقاصد یہ ہیں کہ طلبہ کو علماے دین و علومِ اسلامی کی چودہ صدیوں پر محیط روایت اور اقدار سے روشناس کروایا جائے اور فکری مضامین میں رسوخ کی جانب پیش قدمی ہو۔

فکری میدان کے لیے ایسے داعیانِ دین اور مدرسین تیار کیے جائیں جو اس میدان میں کفر والحادکی فکری یلغار کا مقابلہ کرسکیں۔

ایسے اہل افرادِ کار تیار کیے جائیں جو جدید تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ علومِ دینیہ سے بھی قدرے مستحکم تعلق رکھتے ہوں، اوراکابر علماءکی سرپرستی میں خدمتِ دینی کے مختلف گوشوں میں مؤثر کردار ادا کرنے کے اہل ہوں۔

نصاب، مراحل اور طریقۂ کار

وہ علومِ دینیہ جن کی تحصیل، دین کے میدان میں  کام کرنے والے ایک طالبِ علم کے لیے ناگزیر ہے، اُن کی باقاعدہ تدریس ہو اور طلبہ کو ایک خاص حد تک مناسب استعداد کا حامل بنایا جائے، جبکہ دیگر علوم کا ایک تعارف ’’توسیعی محاضرات‘‘ کے عنوان کے تحت  مشاہیر علماء، ماہرینِ فن، اصحابِ علم و دانش کے سلسلے وار لیکچرز کے ذریعے کروادیا جائے۔ اللہ رب العزت کی توفیق و تیسیر شاملِ حال رہی تو اس طرح یہ بات ممکن ہوسکے گی کہ اس نصاب سے فارغ التحصیل ہونے والے سعادت مند اپنی اُفتادِ طبع کے مطابق دین کے مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دے سکیں گے۔ ان شاء اللہ

دورۂ حدیث شریف

ان ہی میں سے ایسے لوگ تیار ہوں گے ان شاء اللہ جو ٹھوس علمی بنیادوں پر دعوت و تبلیغ اور تحقیق و تصنیف کی راہوں پر آگے بڑھنے کی استعداد رکھتے ہوں۔ چنانچہ آگے چل کر اپنے تعلیمی سفر میں مزید ترقی کریں اور ایک مستند اور پختہ کار عالمِ ربانی کی حیثیت اختیار کر سکیں۔ واضح رہے کہ ابتدائی چار سالہ نصاب درسِ نظامی کی مروجہ اور متداول کتب میں سے درجہ موقوف علیہ تک کا احاطہ کرتا ہے۔ جو حضرات اس نصاب کی کامیابی سے تکمیل کر لیں  گے، ان کے لیے ادارے ہی میں ملک کی نامور اور جید علمی شخصیات کی زیر نگرانی دورۂ حدیث شریف کا انعقاد ہو گا جس میں یہ طلبہ شرکت کر کے اکابرعلماء اور محدثین کے سائے میں حدیثِ نبوی   علی صاحبه الصلاة والسلام  کی اسنادِ عالیہ حاصل کریں گے، ان شاء اللہ!

 مزید تفصیلات درج ذیل ہیں:

تدریسی عملہ

زیر نظر نصاب کی تدریس کے لیے پاکستان کی معروف علمی درسگاہوں اور وفاق المدارس العربیۃ پاکستان کے فُضَلا کی خدمات حاصل کی گئی ہیں،ان علماے کرام میں سے بعض معروف و ممتاز دینی تعلیمی اداروں میں تدریسی ذمے داریاں بھی ادا فرمارہے ہیں ۔

دورانیہ

پانچ سال : ہر سال      40 ہفتے (تقریباً 10ماہ)،1160 تعلیمی گھنٹے

ہر تعلیمی سال کا آغاز ماہ شوال کی پندرہ تاریخ سے ہوتا ہے  جبکہ سال کی تکمیل ماہ شعبان کی پندرہ تاریخ کو ہوتی ہے۔

اوقات و ایّام تدریس

پیر تا جمعرات اور ہفتہ

جمعہ

صبح 8:00 تا دوپہر1:00 بجے

صبح 8:00 تا دوپہر12:00 بجے

اہلیت برائے داخلہ

صرف حضرات کےلیے

کم از کم تعلیمی قابلیت: انٹرمیڈیٹ یا مساوی، حفاظ و دیگر مدارسِ دینیہ کی مساوی اسناد کے حامل افراد بھی درخواست دے سکتے ہیں۔استثنائی صورت میں کم قابلیت والی درخواستوں پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔

داخلے کا طریقۂ کار

داخلہ فارم پُر کرنے کے بعد داخلے کاحتمی فیصلہ  انٹرویو کے بعد  کیا جاتا ہے۔

کامیابی کے درجات اور اجراے سند

کورس کے اختتام پر کامیاب ہونے والے طلبہ کو ادارے کی جانب سے اکابر علماے کرام کے دستِ مبارک سے باضابطہ سند جاری کر کے دستار بندی کی جائےگی۔ کامیابی کی سند صرف اُن شرکا کو دی جائے گی جن کی حاضری ہر مضمون میں کم از کم 80 فیصد ہوگی اور انھوں نے ہر مضمون کے امتحان میں کم از کم 40 فیصد نمبر حاصل کیے ہوں گے۔ مستقبل میں اس نصاب سے فارغ التحصیل طلبہ کو بعد از الحاق،بین الاقوامی سطح  کی جامعات کی سند بھی جاری کی جائے گی۔

کامیابی کے درجات درج ذیل ہیں:

ممتاز یعنی 80 تا 100 فیصد

جید جداً یعنی 70 تا 79  فیصد

جید یعنی 60 تا 69 فیصد

مقبول یعنی 40 تا 59 فیصد

شرکت کی سند یعنی 40 فیصد سے کم ، حاضری کم ازکم 70 فیصد

تعلیمی انفاق

·       اس کورس کی کوئی فیس مقرر نہیں ہے، البتہ اصحابِ خیر   کی جانب سے تعلیمی اخراجات کے ضمن میں عطیات کا خیر مقدم کیا جاتا ہے۔

·       مستحق طلبہ کے لیے وظائف کی گنجائش  موجودہے۔

الشهادة الدراسية في العلوم الإسلامية

السنة الأولى

نصاب

عنوان

مقررہ کتب

علم التجوید

نورانی قاعدہ

ترجمة القرآن

توضیح القرآن( آسان ترجمۂ قرآن)

تفسیر القرآن

منتخبات معارف القرآن

الحدیث النبوي

ریاض الصالحین

علم الفقه

تعلیم الاسلام، الفقہ المیسر

علم العقیدة

عقائد اہل السنۃ والجماعۃ

التصوف والسلوك

دل کی دنیا، تبلیغ دین

علوم القرآن

مقدمہ معارف القرآن

أصول الحدیث

خیر الأصول فی حدیث الرسول ﷺ

أصول الفقه

أصول الشاشي

علم النحو والصرف

لسان القرآن (الجزءان: الأول والثاني)،

هداية النحو ومیزان الصرف

إعراب القرآن الكریم

قرآن حکیم کے منتخب مقامات کی صرفی و نحوی ترکیب

الأدب العربي

قصص النبیین (من الجزء الأول إلى الجزء الثالث) القراءة الرشیدة (الجزءان: الأول والثاني)

السیرة والشمائل

سیرت خاتم الأنبیاء ﷺ،سیرت صحابہ ؓ

اللغة الفارسية

فارسی کا آسان قاعدہ

الفكر الإسلامي والمحاضرات الموسعة

فضیلت علم، اہل السنۃ و الجماعۃ، منتخبات کلام اقبال، اسلام اور جدت پسندی، تقلید کی شرعی حیثیت

الشهادة الدراسية في العلوم الإسلامية

السنة الثانية

نصاب

عنوان

مقررہ کتب

علم التجوید

جمال القرآن

ترجمة القرآن

توضیح القرآن( آسان ترجمۂ قرآن)

تفسیر القرآن

تفسیرالجلالین

الحدیث النبوي

ریاض الصالحین

علم الفقه

مختصر القدوري

علم العقیدة

العقیدة الطحاویة

التصوف والسلوك

الأربعین في أصول الدین

علوم القرآن

التبیان في علوم القرآن

أصول التفسیر

محاضره

أصول الحدیث

تیسیر مصطلح الحدیث

أصول الفقه

الوجیز في أصول الفقه

القواعد الفقهیة

الوجیز في شرح القواعد الفقهية في الشریعة الإسلامیة

(النصف الأول)

علم الصرف و النحو

دروس اللغة العربیة لغیر الناطقین بها ثلاثة أجزاء

علم البلاغة

دروس البلاغة

الأدب العربي

النصوص الأدبية، قصص النبیین (الجزءان: الرابع والخامس)

السیرة والشمائل

شمائل النبي ﷺ

اللغة الفارسیة

گلستان و بوستان

علم المنطق

تیسیر المنطق

الفكر الإسلامي والمحاضرات الموسعة

تعارف علوم اسلامیہ، حجیتِ سنت،ترجمۂ قرآن اور اصول تفسیر... چند مباحث،تزکیہ نفس ... چند مباحث، عصر حاضر میں دین کی تعبیر وتشریح

الشهادة الدراسية في العلوم الإسلامية

السنة الثالثة

نصاب

عنوان

مقررہ کتب

ترجمة القرآن

موضح القرآن

تفسیر القرآن

تفسیرالجلالین

الحدیث النبوي

مشكاة المصابیح

علم الفقه

الهدایة (أولین)

علم العقیده

شرح العقائد النسفیة (منتخبات)

التصوف والسلوك

أيها الولد للغزالي رحمه الله

علوم القرآن

فصول في أصول التفسير

أصول التفسیر

الفوز الكبیر في أصول التفسير

أصول الحدیث

شرح النخبة مع تدریب الراوي

أصول الفقه

نور الأنوار

القواعد الفقهیة

الوجیز في شرح القواعد الفقهیة في الشریعة الإسلامیة

(النصف الأخیر)

علم البلاغة

البلاغة الواضحة

الأدب العربي

مختارات من أدب العرب وقصيدة بردة للبوصيري رحمه الله

اللغة الفارسیة

گلستان و بوستان

علم المنطق

المرقاة في المنطق

الفكر الإسلامي والمحاضرات الموسعة

الانتباهات المفیدة عن الاشتباهات الجدیدة، علم القراءات، اسلام اور علوم عمرانی، أيها المرید للشیخ حبیب علي الجفري الیمني، اسلامی معاشیات۔۔۔ چند مباحث

الشهادة الدراسية في العلوم الإسلامية

السنة الرابعة

(مساوی موقوف علیہ)

نصاب

عنوان

مقررہ کتب

تفسیر القرآن

تفسیر الجلالین/تفسیر البیضاوي

الحدیث النبوي

مشكاة المصابیح، مسند الإمام الأعظم، شرح معاني الآثار للطحاوي

علم الفقه

الهداية (آخرین)، السراجي في الميراث

التصوف والسلوك

رسالةالمسترشدین للمحاسبي رحمه الله

الأدب العربي

دیوان المتنبي، نفحة العرب، منتخبات من الأدب العربي

الفكر الإسلامي والمحاضرات الموسعة

منصبِ امامت،جدیدیت

الشهادة الدراسية في العلوم الإسلامية

السنة الخامسة

(دورۂ حدیث شریف)

نصاب

مقررہ کتب

صحیح البخاري

صحیح مسلم

جامع الترمذي

سنن أبي داود

سنن ابن ماجه

موطا الإمام مالک

موطا الإمام محمد

یک سالہ تعلیم الاسلام کورس

One Year Diploma Course

in Islamic Studies

تعارف

موجودہ دور بجا طور پرمغربی فکر و فلسفے اور الحاد کا دور ہے۔ المیہ یہ ہے کہ مسلمان بھی اس ملحدانہ مغربی فکرو فلسفہ کے سا منے مغلوب اور بے بس نظرآتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہےکہ علمی سطح پرالحادومادہ پرستی کی اس یلغار کے سامنے بند باندھا جائے اوردینِ اسلام کی تعلیمات کوعوام الناس کے سامنے وقت کے محاورے اور اسلوب میں پیش کیاجائے۔ الحمدللہ اس مقصد کے حصول کے لیے فقہ اکیڈمی کے تحت یک سالہ تعلیم الاسلام کورس کے عنوان سےایک کورس برائے حضرات و خواتین منعقد کیا جارہا ہے۔

مقاصد

مختلف شعبہ ہائے زندگی اور متنوع عمروں سے تعلق رکھنے والے افراد کو دین کی بنیادی تعلیمات سے آراستہ کرنا۔  مزید تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

مقامِ تدریس

فقہ اکیڈمی،C-335،بلاک1، گلستان جوہر، بالمقابل جامعہ کراچی، یونیورسٹی روڈ، کراچی، پاکستان۔

دورانیہ

ہرتعلیمی سال کا آغاز ماہ شوال کی پندرہ تاریخ سے ہو تاہے، جبکہ سال کی تکمیل ماہ شعبان کی پندرہ تاریخ کو ہوتی ہے۔

نصاب

عنوان

مقررہ کتب

ناظرہ و تجوید

نورانی قاعدہ

توضیح القرآن

توضیح القرآن، آسان ترجمۂ قرآن

تفسیر قرآن

منتخبات معارف القرآن

حدیث و سنت

منتخبات ریاض الصالحین

فقہ العبادات والمعاملات

تعلیم الاسلام

عقائد و ایمانیات

عقائد اہل السنۃ والجماعۃ

تصوف و اخلاق

دل کی دنیا، تبلیغ دین

عربی گرامر(صرف و نحو)

لسان القرآن

ترجمۂ قرآن مع ترکیب

سیرت النبیﷺ وسیرت صحابہ﷢

سیرت خاتم الانبیاءﷺ

توسیعی محاضرات

فضیلت علم، اہل السنۃ و الجماعۃ، منتخبات کلام اقبال

اوقات و ایّام تدریس

پیر تا جمعرات

جمعہ

صبح 9:00 تا دوپہر1:00 بجے

صبح 9:00 تا دوپہر12:00 بجے

نوٹ:بوقت ضرورت ہفتے کے دن بھی تدریس کے لیے طلبہ و طالبات کو بلایا جاسکتا ہے۔

اہلیت برائے داخلہ

حضرات اور خواتین کے لیے

کم از کم تعلیمی قابلیت : انٹر میڈیٹ یا مساوی ،استثنائی صورت میں کم قابلیت والی درخواستوں پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔

·       فیس مقرر نہیں ، البتہ اصحابِ خیر  کی جانب سے تعلیمی اخراجات کے ضمن میں عطیات کا خیر مقدم کیا جاتا ہے ۔

·       مستحق طلبہ کے لیے وظائف کی گنجائش موجود ہے۔

کامیابی کے درجات اور اجراے سند

کورس کے اختتام پر کامیاب ہونے والے طلبہ کو ادارے کی جانب سے اکابر علماےکرام کے دستِ مبارک سےباضابطہ سند جاری کی جائےگی۔

اسناد کی ترتیب درج ذیل ہوگی :

1)کامیابی کے ساتھ تکمیل کے لیے تمام پرچوں میں کم از کم 40 فیصد نمبر مع ہر مضمون میں کم از کم 70 فیصد حاضری درکار ہوگی۔ کامیابی کے درجات درج ذیل ہیں:

ممتاز یعنی 80 تا 100 فیصد

جید جداً یعنی70 تا 79 فیصد

جید یعنی60 تا 69 فیصد

مقبول یعنی 40 تا 59 فیصد

2)کسی ایک پرچے میں عدم کامیابی مع ہر مضمون میں کم از کم 70 فیصد حاضری والے طلبہ کو تکمیل کی سند جاری کی جائے گی۔

3)ایک سے زائد پرچوں میں ناکامی اور کم از کم 50 فیصد حاضری والے طلبہ کو سامع کی سند جاری کی جائے گی۔

درس نظامی (الدرجۃ الأولیٰ والثانیۃ)

تعارف و مقاصد

درس نظامی کا اہم ترین مقصد دینِ اسلام کی حفاظت ، امتِ مسلمہ کی صراط مستقیم کی طرف رہنمائی، علوم دینیہ کی پختہ بنیادوں پر تدریس، جاہلیت جدیدہ و قدیمہ اور باطل افکار کی علمی بیخ کنی اور مختلف قسم کے ملحدانہ افکار و نظریات کی گمراہیوں سے بچا کرطلبہ کی اسلام کے روشن اصولوں کی جانب رہنمائی کرنا ہے اور ایسے رجال کار پیدا کرنا جو دور حاضر میں اٹھنے والے فتنوں کا پر زور رد کرنے کی لیاقت رکھتے ہوں۔

اوقات و ایّام تدریس: پیر تا ہفتہ ، صبح 7 بجے  تاصبح 9 بجے

دورانیہ:

الدرجۃ الأولیٰ:

40ہفتے(تقریباً10ماہ)، 480تعلیمی گھنٹے

ممکنہ تاریخِ آغاز: 15 شوال المکرم 1441ھ

ممکنہ تاریخِ اختتام:15شعبان المعظم1442ھ

الدرجۃ الثانیۃ:

40ہفتے(تقریباً10ماہ)، 480تعلیمی گھنٹے

ممکنہ تاریخِ آغاز: 15 شوال المکرم 1441ھ

ممکنہ تاریخِ اختتام:15شعبان المعظم1442ھ

اہلیت برائے داخلہ

صرف حضرات  کے لیے

کم از کم تعلیمی قابلیت:میٹرک پاس یا مساوی( حفاظ و استثنائی صورت میں کم قابلیت والی درخواستوں پر بھی غور کیا جا سکتا ہے)

حلقات و دوراتِ دینیہ

تعارف و مقاصد

ادارے کے اساتذہ نے اس بات کو شدت سے محسوس کیا   کہ جن افراد کے لیے حصول تعلیم یا معاش میں مشغولیت کی بنا پرصبح کے اوقات میں ہونے والےطویل دورانیے کے کورسزسے استفادہ ممکن نہیں ہے، اُن کے لیے  دینی علوم کے حصول کوممکن بنایا جائے۔  اس  مقصد کے حصول کے لیے ہفتہ ،اتوار اور شام کے اوقات میں ”حلقات و دوراتِ دینیہ“کے عنوان سے دروس قرآن کے حلقہ جات اور مختصر دورانیے کے کورسزکا انعقاد کیا جاتا ہے ۔

ہفتہ وار درسِ قرآن

الحمد للہ فقہ اکیڈمی میں  ہفتہ وار درسِ قرآن کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

دن

اتوار

اوقات

12 تا 1 بجے دن

آغاز

15 شوال

انعقاد

برائے حضرات و خواتین

مختصر تعلیم الاسلام کورس (Weekend Course)

ایسے جدید تعلیم یافتہ حضرات وخواتین جو دوران ہفتہ صبح کے اوقات میں اپنی پیشہ ورانہ یا تعلیمی مصروفیات کی وجہ سے   یک سالہ تعلیم الاسلام کورس میں شریک ہو نےسے قاصر ہو ں ، ان کے لیے بنیادی مضامین پر مشتمل ایک جامع و مختصر کورس۔ 

اوقات و ایّام تدریس: ہفتے میں دو دن کلاس :ہفتہ اور اتوار،

صبح:00 9 بجے تا دوپہر:00 1 بجے

دورانیہ : تین  ماہ تقریباً 12 ہفتے    ،تقریباً 96تعلیمی گھنٹے

آغاز کورس: عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد

قرآنی عربی کورس

حضرت مولانا مفتی ابو لبابہ شاہ منصور صاحب مد ظلہ العالی کا مرتب کردہ   ایک جامع اور مفید ترین کورس  جو ہر عمر اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے حضرات کےلیے ترتیب دیاگیا ہے، جس میں شرکت کرنے سے آپ کےلیے قرآن کریم سمجھنا آسان ہوجائے گا، ان شاء اللہ  تعالیٰ۔

اوقات و ایّام تدریس:

ہفتے میں  تین دن کلاس: پیر، بدھ، جمعہ،بعد نماز عشا، ایک گھنٹہ

دورانیہ : دو  ماہ

فیس مقرر نہیں ، البتہ اصحابِ خیر  کی جانب سے تعلیمی اخراجات کے ضمن میں عطیات کا خیر مقدم کیا جاتا ہے ۔

لسان القرآن کورس:

خصوصیت کے ساتھ جن افراد کے پاس شام کے اوقات فارغ ہیں ان کےلیے ہفتے میں دو دن بنیادی عربی گرامر کی تدریس پر مشتمل کورس۔

اوقات و ایّام تدریس:

ہفتے میں  دو دن کلاس، بعدنماز عشا ایک گھنٹہ

دورانیہ : تین ماہ

آغاز کورس: شوال کا تیسرا      ہفتہ

دو سالہ دراساتِ دینیہ

تعارف

’’ دراسات دینیہ ‘‘ علم ِ دین حاصل کرنے کے لیے ’’وفاق المدارس العربیہ پاکستان‘‘ کا مرتب کردہ ایک نصاب ہے جو دو سال پر مشتمل ہے ۔ایسے افراد جو صبح کے اوقات میں عصری تعلیم یا معاشی مصروفیت کی وجہ سے بنیادی دینی علوم حاصل کرنے کے لیے اوقات فارغ نہ کر سکیں ، ان کے لیے رات کے اوقات میں وفاق المدارس کے تحت دو سالہ ’’ دراسات دینیہ‘‘کورس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

مقاصد

طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ (سنن ابن ماجه) کے مطابق اتنا علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے جس سے وہ اپنی پوری زندگی قرآن وسنت کی تعلیمات کے مطابق گزار سکے۔اسی مقصد کے لیے دراسات دینیہ  کا آغاز کیا جارہا ہے تاکہ ایسے افراد جوباقاعدہ علم دین حاصل کرنے کے لیے وقت فارغ نہیں کر سکتے ، کم وقت میں بنیادی علم ِ دین حاصل کر کے اپنی زندگی قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق گزار سکیں اور دعوت و تبلیغ کا فریضہ مؤثر  اور باوثوق طریقے سے ادا کرنے کے قابل بن سکیں ۔

مزید تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

دورانیہ

سالِ اول

40ہفتے / 320تعلیمی گھنٹے

سالِ دوم

40ہفتے / 320تعلیمی گھنٹے

ہرتعلیمی  سال کا آغاز ماہِ شوال کی پندرہ تاریخ سے ہو تا ہے، جبکہ سال کی تکمیل ماہِ شعبان کی پندرہ تاریخ کو ہوتی ہے۔

نصاب

عنوان

مقررہ کتب

ترجمہ و تفسیر القرآن

آسان ترجمۂ قرآن

علم الحدیث

معارف الحدیث

علم الفقہ

تعلیم الاسلام، بہشتی زیور

علم الصرف

علم الصرف اول، دوم

علم النحو

علم النحو

اللغۃ العر بیۃ

الطریقۃ العصریۃ

سیرت النبی ﷺ

سیرت خاتم الانبیاء

علم التجوید و حفظ

جمال القرآن، پارہ عم کی مشق اور نصف ربع حفظ

کتب برائے مطالعہ

اسوۂ رسول اکرم ﷺ

ایّام واوقاتِ تدریس

پیر تا جمعرات: شام 7:00 تا رات 9:00 بجے

اہلیت برائے داخلہ

صرف حضرات کے لیے

کم از کم تعلیمی قابلیت : اردو لکھنا اور پڑھنا جانتے ہوں۔

کورس کے اختتام پر کامیاب ہونے والے طلبہ کووفاق المدارس العربیۃ پاکستان اور ادارے کی جانب سے باضابطہ سند جاری کی جائےگی۔کامیابی کی سند صرف اُن شرکا کو دی جائے گی جن کی حاضری ہر مضمون میں کم از کم 70 فیصد ہوگی اور انھوں نے ہر مضمون کے امتحان میں کم از کم 40 فیصد نمبر حاصل کیے ہوں گے۔

 کامیابی کے درجات درج ذیل ہیں:

ممتازالمرتفع                                                                                                                                                                                                                                             (90% - 100%)

 ممتاز                                                                                                                                                                                                                                                                        (80% - 89%)

 جید جداً                                                                                                                                                                                                                                                               (70% - 79%)

 جید                                                                                                                                                                                                                                                                               (60% - 69%)

مقبول                                                                                                                                                                                                                                                                 (40% - 59%)

فقہ اکیڈمی کے تحت جاری علمی سرگرمیاں اور مستقبل کے منصوبہ جات

الشہادۃ الدراسیۃ فی العلوم الإسلامیۃ

خدمت دین کے خواہشمند جدید تعلیم یافتہ حضرات کے لیے باقاعدہ تحصیل علم کا جامع اور مستند پانچ سالہ نصاب

تعلیم الاسلام کورس

جدید تعلیم یافتہ حضرات وخواتین کے لیے بنیادی اور ناگزیر علمِ دین کے حصول کا باقاعدہ یک سالہ منصوبہ

حلقات ودوراتِ دینیہ

اتوار اور شام کے اوقات میں دروسِ قرآن کے حلقہ جات ،حلقات و دوراتِ دینیہ کے تحت مختصر تعلیم الاسلام کورس  اور تجوید اور عربی گرامر پر مشتمل  مختصر دورانیے کے  کورسز

دراساتِ دینیہ

تعلیمی یا معاشی سرگرمیوں میں مشغول حضرات کےلیے شام کےاوقات میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مطابق دو سالہ نصاب

تعلیم وتربیت کورس

نوجوانانِ ملت کی دینی واخلاقی تربیت کے لیے جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کا تیار کردہ کورس

اصلاحی مجلس

مشکوٰۃ شریف کی احادیث کا بیان واصلاحِ نفس سے متعلق امور

یسئلونک

مختلف شعبہ ہائے زندگی کے مسائل پر شرعی رہنمائی  اور فتاوی کی سہولت

قرآنی عربی سیکھیے

قرآن پاک کا ترجمہ مع صرف، نحو ولغت سیکھنے کا آسان اور مؤثر طریقہ

مدرسہ حفظ وناظرہ

قرآن حکیم کے حفظ وناظرہ کی وفاق المدارس العربیہ سے ملحق تعلیم

زیرِ تعمیر مساجد

·       الحمد للہ ناردرن بائی پاس سے ملحق پر فضا مقام پر ایک وسیع و عریض مسجد

·       کراچی کے پسماندہ علاقے عباس گوٹھ میں مسجد ، بچوں کے لیے حفظ و ناظرہ  کی ترتیب ، مستقبل میں درسِ نظامی کے اسباق کا انعقاد

Maqalaat