Menu

Fatawaa

شب جمعہ میں ایک ہزار مرتبہ درود شریف

Jun 03 2020

ایک ویڈیو کلپ میں ایک بزرگ سے سنا کہ جو شخص شب جمعہ کو ایک ہزار مرتبہ درود شریف پڑھے گا تو اللہ تعالی موت سے پہلے جنت کا ٹھکانہ اسے دکھا دیں گے۔ کیا ایسی کوئی حدیث ہے؟
الجواب باسم ملهم الصواب
اس مفہوم کی کئی روایات کتب حدیث میں موجود ہیں:عن أنس بن مالك -رضي الله عنه- قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ((من صلى علي في يوم الجمعة ألف مرة لم يمت حتى يرى مقعده من الجنة)). الترغيب والترهيب لقوام السنة (1/ 505) ترجمہ:’’ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص مجھ پر جمعہ کے دن ہزار مرتبہ درود پڑھے تو مرنے سے پہلے اپنا ٹھکانا جنت میں دیکھ لے گا‘‘۔
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ صَلَّى عَلَيَّ فِي يَوْمٍ أَلْفَ مَرَّةٍ، لَمْ يَمُتْ حَتَّى يَرَى مَقْعَدَهُ مِنَ الْجَنَّةِ» (الترغيب في فضائل الأعمال وثواب ذلك لابن شاهين ص: 14) ترجمہ:’’ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص مجھ پر ایک دن میں ہزار مرتبہ درود پڑھے تو مرنے سے پہلے اپنا ٹھکانا جنت میں دیکھ لے گا‘‘۔
من صلى على فى يوم ألف مرة لم يمت حتى يبشر الجنة (أبو الشيخ عن أنس) جامع الأحاديث (21/ 11، بترقيم الشاملة آليا) ترجمہ:’’جو شخص مجھ پر ایک دن میں ہزار مرتبہ درود پڑھے تو مرنے سے پہلے اس کو جنت کی بشارت دے دی جائے گی‘‘۔
والله أعلم بالصواب
فتوی نمبر: 4424