Menu

Fatawaa

افطار کے وقت کی دعا کی سندی حیثیت

May 07 2019

سوال:ایک بیان میں سنا کہ ہم جو افطاری کی دعا پڑھتے ہیں وہ صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے؟

الجواب باسم ملھم الصواب
أحمدہ و اصلی علی رسولہ الکریم ،اما بعد:

روزہ افطار کرنے کی دعا جس روایت سے ثابت ہے وہ روایت ابو داؤد شریف میں موجود ہے۔جس میں اس بات کا ذکر ہے کہ نبی کریمﷺ جب افطار کرتے تو یہ دعا پڑھتے :أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَفْطَرَ قَالَ اللَّهُمَّ لَكَ صُمْتُ وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ(سنن ابی داؤد ،کتاب الصوم،باب القول عند الإفطار)ترجمہ:نبی اکرمﷺ جب افطار کرتے تو فرماتے اے اللہ میں نے تیرے لئے روزہ رکھا اور تیرے دیے ہوئے رزق سے افطار کیا۔
اس حدیث پر اگر چہ محدثین نے کلام فرمایا ہے اور اس روایت کو مرسل کہا ہے تا ہم پھر بھی یہ حدیث قابل عمل ہے۔لہذا اس دعا کو پڑھنا باعث ثواب ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

فتویٰ نمبر: 1197