Menu

Taleem-ul-Islam

Taleem-ul-Islam

Taleem-ul-Islam

یک سالہ تعلیم الاسلام کورس

One Year Certificate Course In Islamic Studies

زیر اہتمام: فقہ اکیڈمی ، الحکمۃ وقف پاکستان رجسٹرڈ

For courses details read prospectus...


موجودہ دور بجا طور پرمغربی فکر و فلسفے اور الحاد کا دور ہے۔ المیہ یہ ہے کہ مسلمان بھی اس ملحدانہ مغربی فکرو فلسفہ کے سا منے مغلوب اور بے بس نظرآتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہےکہ علمی سطح پرالحادومادہ پرستی کی اس یلغار کے سامنے بند باندھا جائے اوردینِ اسلام کی تعلیمات کوعوام الناس کے سامنے وقت کے محاورات اور اسلوب میں پیش کیاجائے۔ الحمدللہ اس مقصد کے حصول کے لئے  فقہ اکیڈمی ،الحکمۃ وقف پاکستان رجسٹرڈ کے تحت“ ایک سالہ تعلیم الاسلام کورس” کے عنوان سےایک کورس  برائے حضرات و خواتین منعقد کیا جارہا ہے۔

مختلف شعبہ ہائے زندگی اور متنوع عمروں سے تعلق رکھنے والے افراد کو دین کی بنیادی تعلیمات سے آراستہ کرنا۔

مقامِ تدریس: فقہ اکیڈمی گلستان جوہر ، بلاک ۱، کراچی

اوقات و ایّام تدریس: 

ایام اوقات درس
پیر تا جمعرات صبح 9:00 تا دوپہر01:00 بجے
جمعه مباركه صبح 9:00 تا دوپہر12:00 بجے
نوٹ:بوقت ضرورت ہفتے کے دن بھی تدریس کے لیے طلبہ و طالبات کو بلایا جاسکتا ہے۔


:مضامین تدریس

عقائد و ایمانیات تصوف و اخلاق فقہ العبادات و المعاملات عربی گرامر (صرف و نحو)
ناظرہ و تجوید ترجمہ وتفسیر قرآن ترجمۂ قرآن مع ترکیب توسیعی محاضرات
حدیث و سنت سیرت خاتم الانبیاءﷺ سیرت صحابہؓ منتخب ادب